Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

غذا میں بادام کا باقاعدہ استعمال صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے

شائع 20 اپريل 2018 06:23am

almondزمانہ ِ قدیم سے ہی بادام کو ذہنی کارکردگی بڑہانے اور ذہنی نشونما بہتر کرنے کے لئے جانا جاتا ہے۔ بادام میں موجود زِنک اسے ذہنی نشونما کے لئے بہترین غذا بناتا ہے۔ مگر درحقیقت بادام صرف ذہن اور ذہنی کارکردگی کے لئے ہی نہیں بلکہ ہماری جلد، بال اور مجموعی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

آج ہم آپ کو بادام کی وہ خصوصیات بتائیں گے جو آج سے پہلے آپ کو معلوم نہیں ہونگی۔

صحت مند بال

بادام میں فیٹی ایسڈز کثیر تعداد میں ہوتے ہیں۔ یہ ایسڈز بالوں میں مضبوطی اور نرمی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بادام میں  موجود ایک اور جز میگنیشیئم ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے فائدہ مند ہے۔ بال جھڑنے کی شکایت میں مبتلا افراد کو اسی بنا پر بادام کھانے کو کہا جاتا ہے۔ بادام کا تیل بھی بالوں کی حفاظت کے لئے بہترین انتخاب ہوتا ہے۔Related image

صحت مند جلد

بادام جلد کی سطح ہموار کرنے اور اسے نرم ملائم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بادام کا تیل خشک جلد اور ایکزیما جیسے مسائل کے لئے بھی تجویز کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ تیل ہر قسم کے اسٹریچ مارکس کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بادام کی ان خصوصیات کی بنا پر اسے بہت سے سکن کیئر اور بیوٹی پراڈکٹس میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔

Image result for soft and smooth skin

مجموعی صحت

بادام میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ جلد کے کینسر سے لڑنے اور اسے پیدا ہونے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جسمانی تھکن اور کام کی ذیادتی سے رونما ہونے والی دیگر علامات کو بھی زائل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جسم میں وٹامن ای اور میگنیشیئم، مینگنیز، فاسفورس، کیلشیئم اور آئرن جیسے دیگر معدنیات کی کمی بادام سے پوری کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ کی غذا میں ایک مٹھی کے برابر بادام ضرور شامل ہونے چاہیئں۔ بہترین نتائج کے لئے بادام بھگو کر اور چھلکا اتار کر کھانے چاہیئں۔ بھیگے ہوئے بادام جسم میں ایسے اینزائمز خارج کرتے ہیں جو نظام ہضم کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

احتیاط: غذا میں کسی بھی چیز کی ذیادتی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ضرورت سے ذیادہ بادام کھانے کے بھی مضر اثرات رونما ہوسکتے ہیں۔ ان میں سر درد، سر چکرانا اور متلی شامل ہیں۔

Thanks to MissKyra