Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے متعلق الزام کی ترید کردی

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2018 06:22pm
File Photo File Photo

مشہور اداکار اور گلوکار علی ظفر پر جمعرات کے روز مشہور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد علی ظفر نے فوراً ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے معاملات کو کورٹ میں  لے جانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹ ملاحظہ کیجئے:

میشا شفیع کا ٹوئٹ:  

بھارت اور پاکستان میں اپنی اداکاری اور گلوکاری کی وجہ سےمانے جانے والے  اسٹار علی ظفر نے ٹوئٹر پر میشا شفیع کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنا بیان پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اس کیس کو  کورٹ میں لے کر جاؤں گا اوریہاں دیگر الزامات اور بحت مباحثہ کرنے کے بجائے ایک پروفیشنل طریقے سے اس معاملے کو قانون کے زریعے حل کروں گا'۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شو بز انڈسٹری میں پہلی بار جنسی ہراسانی  کا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا