Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ناخن سے اپنی صحت کا راز جانیئے

شائع 19 اپريل 2018 03:33pm

NAILSIMAGE

ناخن ہمارے جسم کا اہم جزو ہیں اور ناخن پر بھی ہماری صحت کے اثرات ہوتے ہیں اور یوں کہیئے کہ ناخن اپنی زبان میں انسان کو اسکی صحت کا حال بتاتے ہیں ۔ ناخن کسی بھی شخص کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انکی اہمیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب ہمیں کسی شے کو چھیلنے کی ضرورت ہے۔

ناخن کسی انسان کو اسکی صحت کا راز اپنی ساخت یا رنگ کے ذریعے کیسے  آشکار کرتے ہیں ۔یہ ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔

ناخن میں گڑھے

ناخنوں کی اوپری ساخت عام طور پر یکساں اور چکنی ہوتی ہے لیکن اگر ان میں گڑھے پڑھنا شروع ہوجائیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ متلقہ شخص کسی بیماری کا شکار ہوگیا ہے۔ اور عام طور پر ناخنوں میں گڑھے اس وقت پڑھتے ہیں جب کوئی شخص خارش کی طرز کی بیماری پیسو ریاسس کا شکار ہوجاتا ہے۔

ناخن اور فولاد کی کمی یا زیادتی

ناخن ہم لوگوں کو فولاد کی کمی یا زیادتی کا بھی عندیہ دے رہے ہوتے ہیں۔ مثال کہ طور پر اگر ناخن پانی میں زیادہ دیرڈالے جائیں تو ان میں معمولی نوعیت کی نرمی پیدا ہوجاتی ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہوتو اسکا مطلب ہے کہ یہ فولاد کی کمی کی وجہ سے انیمیا نامی بیماری کا عندیہ دے رہے ہیں۔ تاہم اگر ایسا نہ ہوتو یہ اس بات کا عندیہ بھی ہوتا ہے کہ آپ جگر کی ایک حالت ہیموکرومیٹوسیز کا شکار ہیں، اس میں جسم تیزی سے فولاد جذب کرنا شروع کردیتا ہے۔

ناخنوں پر سفید دھبے یا چمچ نما شکل

دل کی بیماری کا اندازہ بھی ناخن کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے کیونکہ دل کے مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں یہ چمچ نما شکل اختیار کرلیتے ہیں، اور جب یہ مزید بڑھتے ہیں تو اس پر سفید دھبے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ کہ یہ عمر بڑھنے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے لیکن عام طور پر ایسا دل، گردوں یا پھر ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہونیکی صورت میں ہوتا ہے۔

ناخن پر سفید نشان

اگر کبھی کسی انگلی میں ناخن پر سفید نشان نظر آئے اور یہ ایسا ظاہر ہوکہ کوئی بیرونی شے اس پر لگی ہوئی ہے لیکن صاف کرنے پر نہ ہٹے تو یہ لیکو نیکیا کی بیماری کا اشارہ ہے۔ تاہم لیکونیکیا کسی بیماری کی علامت نہیں ہے بلکہ اسکی بنیادی وجہ ناخن کے جڑ میں پہنچنے والی کوئی ضر ب ہے جس کے اثرات ناخن پر سفید نشان کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں لیکن اگر اسہی نوعیت کے نشان تمام انگلیوں کے ناخن پر ہوں تو یہ کسی پیچیدگی کی علامت ہیں ایسی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔