Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کونسی پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں؟

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2018 06:25pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک کامیاب انسان بننے کیلئے ضروری ہے  کہ آپ کی ذہنی صحت بھی  اچھی ہو۔ ذہنی صحت  کے بہتر ہونے سے آپ کو بےچینی سے نجات ملتی ہے اور آپ کے ذہن کو فیصلے لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

جہاں ایک انسان کی دماغی صحت کئی طریقوں سے بہتر کی جاسکتی ہے وہیں  سائنسدانوں نے ایک آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کی مدد سے دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

ایک نئی ریسرچ کے مطابق  وہ لوگ  جو کچا کھانا کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن اور دماغی بیماریاں کم پائی جاتی ہیں۔

چار سو سے زائد لوگوں کو  پھل اور سبزیاں کھانے کا کہا گیا جن کی عمر 18 سے 25 کے درمیان تھی، نتیجے میں یہ پتا لگا کہ وہ لوگ جنہوں نے کچے پھل اور سبزیاں کھائیں ان کی دماغی صحت دوسرے  لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر دیکھی گئی۔

Apples

نتائج کے بعد سائنسدانوں نے  ان چند پھل اور سبزیوں کی فہرست بنائی جنہیں کچے کھانے سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔

فہرست ملاحظہ کیجئے:

٭گاجر

٭کیلے

٭سیب

٭ہری سبزیاں

٭چکوترا

٭پالک

٭سٹرس پھل

٭تازے بیریز

٭ککڑی

مزاج کو بہتر بنانے والے پھل اور سبزیاں

٭اجوائن

٭گھوبی

٭لال پیاس

٭ٹماٹر

٭مشروم

مطالعے میں لکھا گیا کہ 'کچے پھل اور سبزیاں  آپ کے جسم اور ذہن کو زیادہ نیوٹریشن فراہم کرتی ہیں جس کی مدد سے آپ کی دماغی صحت اور مزاج  میں بہتری آتی ہے۔'

بشکریہ: اسٹوری پک