کونسی پھل اور سبزیاں آپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں؟
ایک کامیاب انسان بننے کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی ذہنی صحت بھی اچھی ہو۔ ذہنی صحت کے بہتر ہونے سے آپ کو بےچینی سے نجات ملتی ہے اور آپ کے ذہن کو فیصلے لینے میں آسانی ہوتی ہے۔
جہاں ایک انسان کی دماغی صحت کئی طریقوں سے بہتر کی جاسکتی ہے وہیں سائنسدانوں نے ایک آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کی مدد سے دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ایک نئی ریسرچ کے مطابق وہ لوگ جو کچا کھانا کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن اور دماغی بیماریاں کم پائی جاتی ہیں۔
چار سو سے زائد لوگوں کو پھل اور سبزیاں کھانے کا کہا گیا جن کی عمر 18 سے 25 کے درمیان تھی، نتیجے میں یہ پتا لگا کہ وہ لوگ جنہوں نے کچے پھل اور سبزیاں کھائیں ان کی دماغی صحت دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر دیکھی گئی۔
نتائج کے بعد سائنسدانوں نے ان چند پھل اور سبزیوں کی فہرست بنائی جنہیں کچے کھانے سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔
فہرست ملاحظہ کیجئے:
٭گاجر
٭کیلے
٭سیب
٭ہری سبزیاں
٭چکوترا
٭پالک
٭سٹرس پھل
٭تازے بیریز
٭ککڑی
مزاج کو بہتر بنانے والے پھل اور سبزیاں
٭اجوائن
٭گھوبی
٭لال پیاس
٭ٹماٹر
٭مشروم
مطالعے میں لکھا گیا کہ 'کچے پھل اور سبزیاں آپ کے جسم اور ذہن کو زیادہ نیوٹریشن فراہم کرتی ہیں جس کی مدد سے آپ کی دماغی صحت اور مزاج میں بہتری آتی ہے۔'
Comments are closed on this story.