معروف اداکار ریمبو نے بھی دوسری شادی کا اشارہ دے دیا
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ کئی لوگوں نے جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں بیشتر لوگوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے پاکستان کے معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو نے بھی اپنا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ انہوں نے اقرار الحسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دل کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔
:ویڈیو ملاحظہ کریں
https://youtu.be/mFHGifncHB8
ریمبو کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے توفیق دی تو وہ بھی دوسری شادی کریں گے جس کے بعد انہوں نے کیمرہ اپنی اہلیہ کی جانب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو میری دوسری شادی سے اعتراض ہے؟ جس پر ان کی اہلیہ صاحبہ نے جواب دیا کہ 'جی نہیں! مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا'۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کے حوالے سے مثبت اور منفی ردعمل دیکھتے ہوئے اقرار الحسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ وہ اپنی دونوں بیگمات کے ساتھ ایک انتہائی خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔
https://youtu.be/X_1Ii6d9gTw
Comments are closed on this story.