Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مادھوری اور سنجے دت 25 برس بعد دِکھیں گے ایک ساتھ

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2018 06:17pm

ghk

ممبئی:  مادھوری دکشت  اور سنجے دت نئی فلم 'کلنک' میں25 سال بعد  ایک ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کرن جوہر  نے بدھ کی صبح  اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا۔

فلم میں دونوں میگا اسٹارز کے علاوہ  عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، ورون دھون اور ادتیا روئے کپور شامل ہیں۔

کرن جوہر کے اس ٹوئٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نئی فلم'کلنک'  کی کہانی بھارت کے پرانے زمانے کے پس منظر پر مبنی ہے۔  افواہوں کے مطابق بتایا جارہا  ہے کہ فلم کی کہانی 1940 کے پس منظر پر مبنی ہے۔   ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ فلم کے ہدایت کار ابیشیکھ ورمن ہیں جبکہ لکھاری شبھانی بھاتیجا ہیں۔   بولی وڈ کے معروف تجزیہ کار  ترن ادرش نے اپنے ٹوئٹر پر فلم کی پہلی جھلک پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 'فلم'کلنک' پر 15 سال پہلے کرن اور ان کے والد یش جوہر کام کرنے کا سوچ رہے تھے البتہ وہ اب سال 2018 میں بننے جارہی ہے۔ '  

ترن کے مطابق 1940 کے پس منظر پر بننے والی یہ فلم آئندہ سال 19 اپریل کو ریلیز کی جائے گی جبکہ جوہر دھرما پروڈوکشن اور ساجد نادیا والا گریند سن انٹرٹینمنٹ فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

آپ کو بتاتے چلے کہ  افواہوں کے مطابق  بہت سالوں پہلے مادھوری دکشت اور  سنجے ایک دوسرے کو پسند کیا کرتے تھے،  اس کے علاوہ دونوں میگا اسٹارز نے  بہت ساری فلمیں اکٹھے کی ہیں جیسے  ساجن، کھلنایک اور تھانہ دار۔

بشکریہ: زی نیوز