Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2018 09:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے کراچی  میں پیپلز بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی  کے شہریوں کیلئے سندھ حکومت کا تحفہ،پیپلز بس سروس داؤد چورنگی سے ٹاور کے روٹ پر چلے گی۔

بس سروس صبح 7سے رات 10بجے تک چلائی جائے گی،بس کا کرایہ کم سے کم  20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔

پیپلز بس سروس کے منیجر اسحاق نے بتایا کہ تمام بسیں ایئرکنڈیشنڈ اور آرام دہ ہیں جس سے عوام کو سفر میں سہولت ہوگی،ڈرائیورز کو بس چلانے کیلئے باقاعدہ ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔
پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی گاڑیوں کی تعداد10ہے،جس میں 30افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔