Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بیکنگ سوڈا سے منہ کے چھالوں کا علاج

شائع 17 اپريل 2018 02:17pm

chalayimage

منہ کے چھالے یا زخم ایک عام مرض ہے اور کوئی بھی شخص اس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ اگر  کسی شخص کے منہ میں چھوٹے سفید نشان گلابی سطح پر ابھر آئیں تو یہ چھالے یا زخم ہیں۔ یہ چھالے یا زخم عام طور پر چھوٹے یا بڑے دونوں نوعیت کے ہوسکتے ہیں اور منہ کے نرم ٹیشوز یا پھر زبان اور منہ کے اندر گال میں کسی بھی مقام پر ہوسکتے ہیں۔

یہ چھالے انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں اور عام طور پر جب مصالے دار کھانا یا چیز کھائی جائے تو انتہائی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ اور ان چھالوں کے باعث عام طور پر متاثرہ شخص پانی پینے میں بھی اذیت محسوس کرتا ہے۔

اگرچہ کہ بنیادی نوعیت سے متعلق تو ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم منہ میں چھالوں   کی عام وجوہات  بیان کی جاتی ہیں۔ان وجوہات میں تیزابی غذائیں، ہارمونزمیں تبدیلی ، سختی سے برش کرنا، سمیت دیگر وجوہات شامل ہیں۔

ماہرین ان چھالوں کو آٹوامیون سرگرمیوں کا نتیجہ بھی قرار دیتے ہیں۔ عام طور پر یہ چھالے صحت افزاء غذا کے استعمال سے ختم ہوجاتے ہیں ، تاہم اس دوران مصالحے دار کھانے سمیت دیگر ایسی اشیاء جس سے یہ چھالے مزید تقویت پکڑیں ان سے پرہیز کرنا چاہیئے۔

 اگرچہ کہ منہ کے چھالے ختم کرنے کیلئے کئی نوعیت کے ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جن میں ملیٹھی کی جڑ، کوکونٹ ملک، سمندری نمک سمیت دیگرٹوٹکے شامل ہیں۔

تاہم منہ کے چھالوں یا زخموں کو با آسانی بیکنگ پاوڈر کے استعمال سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔ بیکنگ سوڈا ان چھالوں سے متاثرہ افراد کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں ، اور اگر خاص طور پر یہ چھالے تیزابی نوعیت کے ہوں۔ کیونکہ اس کو لگانے سے بیکٹیریا یا جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے اسکے لگانے سے جلن کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے۔بیکنگ سوڈے سے چھالوں کو ختم کرنے کیلئے اسکا چائے کا چمچ لے لیں اور اسکا تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ بنالیں ،اور اس پیسٹ کو چھالوں پر لگائیں ۔

تھوڑے وقت بات ہی آپ ان چھالوں میں کچھ مرجھاوٹ محسوس کریں گے۔