Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونس خان پی سی بی سے پھر ناراض

شائع 16 اپريل 2018 02:54pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پراحتجاجاًکوچنگ کورس چھوڑکرچلے گئے۔

یونس خان  کوچنگ کورس کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں ٹھہرایا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے اور سوشل میڈیا پرایک ویڈیوپیغام جاری کردیا۔

یونس خان نےکہاکہ  پی سی بی کی دعوت پرلیول تھری کوچنگ کورس میں شرکت کیلئےلاہورآیا لیکن یہاں میرے لئے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔کسی سینئرآفیشل کا کمرہ دیا گیا۔ دوسرےکا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو منگل سے شروع ہونے والے لیول تھری  کورس کیلئے مدعو کیا ہے۔ان کی ایک دن پہلے آمد کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا ہے۔