Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اب ڈیلیٹ کردہ واٹس ایپ میڈیا فائل دوبارہ ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے

شائع 16 اپريل 2018 10:31am
سائنس
 File Photo File Photo

نیو دہلی: مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ  نے اینڈرائڈ کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا۔  اس نئے فیچر کے استعمال سے اب صارفین  ڈیلیٹ کی گئی میڈیا فائلز کو پھر سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

جی ہاں! رپورٹ کے مطابق  پہلے صارفین ڈیلیٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیو کو واپس فون میں نہیں لا سکتے تھے لیکن اب اس نئے فیچر کی مدد سے یہ ممکن ہوگیا ہےالبتہ واٹس ایپ کے یہ فیچراستعمال کرنے کیلئے آپ کو ایپ اپ ڈیٹ کرنا  ضروری ہے۔

گزشتہ مہینے واٹس  ایپ  کی بیٹاورژن میں ایک نیا  فیچر  متعارف کروایا تھا جس کی مدد سے لوگ اپنے واٹس ایپ کا ڈیٹا بغیر کسی پریشانی کے دوسرے نمبر پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں ، یہ فیچر البتہ اینڈرائڈ میں موجود ہے اور جلد ہی یہ فیچر آئی او اس کیلئے بھی متعارف کروادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر ماہ 1.5 ارب صارفین واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں اور ہر دن لگ بھگ  60 ارب میسجز سینڈ کیے جاتے ہیں۔

بشکریہ: زی نیوز