فلم 'ڈر' سے عامر خان کو نکالنے کی کیا وجہ تھی؟
جب بولی وڈ کا نام لیا جاتا ہے تو سب سے پہلے دماغ میں تین مشہور خان ضرور آتےہیں۔ سلمان ، شاہ رخ اور عامر کی وجہ سے ہی ہمیں بولی وڈ کی چند مشہور بولی وڈ فلمیں دیکھنے کو نصیب ہوئیں۔
بولی وڈ فلم انڈسٹری پر البتہ راج تو تینوں خانوں کا ہے لیکن عامر خان ایک واحد اداکار ہیں جو دوسرے دو خان سے اچھی فلمیں ہر سال اپنے مداح کو دیتے آئے ہیں۔ 'تھڑی ایڈیٹس'اور'پی کے' جیسی فلمیں سال میں ایک دفعہ پروڈیوس کی جاتی ہے لیکن ان کا ریکارڈ سالوں سال نہیں ٹوٹ پاتا۔
جہاں عامر خان کی اداکاری میں اتنی طاقت ہے وہی آپ کو بتاتے چلے کہ عامر خان اپنی جوانی کی عمر میں کافی زیادہ بولا کرتے تھے۔ جی ہاں! اور اسی وجہ سے ان کے ہاتھوں سے ایک فلم بھی چھین لی گئی تھی۔
اگر آپ بولی وڈ کے اصل مداحوں میں سے ایک ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یش چوپڑا کی فلم 'ڈر' نے شاہ رخ خان کی زندگی بدل دی تھی۔ البتہ فلم ساز نے 'ڈر'میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے شاہ رخ سے پہلے عامر خان کوکاسٹ کیا تھا جس کے بعد شاہ رخ خان کی بہترین اداکاری نے ان کے کیریئر کو بدل دیا۔
فلم'تھگ آف ہندوستان' کے اداکار عامر نے یش چوپڑا کی فلم میں کام کرنے کیلئے ہاں کہہ دیا تھا اور فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔
ایک پرانے فلم میگزین میں ایک اسٹوری بھی پبلش کی گئی تھی کہ یش چوپڑا نے فلم کیلئےجوہی چاؤلا، سنی دیول اور عامر خان کو کاسٹ کرلیا ہے اور فلم کی شوٹنگ راج کمار اسٹوڈیوز میں شروع ہوچکی ہے لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ فلم سے عامر خان کو نکال دیا گیا اور شاہ رخ خان کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا۔
اس راز سے خود عامر خان نے ایک انٹرویو میں پردہ اٹھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ سوالات پوچھنے کی وجہ سے فلم سے نکال دیا گیا ہے ۔ جی ہاں!
عامر خان کا اس نقصان سے شاہ رخ خان کو کافی فائدہ پہنچا۔ البتہ عامر کو کامیابی سے روکنا شاید اتنا آسان نہ تھا اور اسی وجہ سے وہ آج فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ مانے جاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.