Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک منٹ میں 300 اینٹیں بنانے والی حیرت انگیز مشین

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2018 05:57pm
سائنس

safsafs

حال ہی میں بھارتی کاریگر ایس این پی سی  کی جانب سے ایک  ایسی نئی ایجاد سامنے آئی ہے جس نے جنوبی ایشیا میں دھوم مچادی۔

 بی ایم ایم 300 کے نام سے ایک ایسی مشین دریافت کی گئی ہے جو ایک منٹ میں 300 اینٹیں بناسکتی ہے۔

یہ مشین چلتے ہوئے ہر ایک اینٹ کے بعد دوسری اینٹ تیزی سے بناتی ہے۔  اسے استعمال میں لانے کیلئے  سب سے پہلے مشین کے پیچھے والے حصہ میں کچی ریت بھرنی پڑتی ہےجس کے بعد مشین کے پہیے اس ریت کا استعمال کرکے  اینٹ کو شکل دیتے ہوئے اسے زمین پر رکھتے چلے جاتے ہیں ۔

جیسے جیسے مشین کا یہ پہیہ چلتے رہتا ہے ویسے ویسے ایک نئی اینٹ زمین پر رکھی جاتی ہے اور نتیجے میں اینٹیں یکساں لائن میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

البتہ اینٹوں کو شکل دینا کے بعد اسے سخت کرنے کیلئے سورج کی روشنی میں سکھانا بھی  پڑتا ہے۔

یہ حیرت انگیز مشین اب پورے جنوبی ایشیا میں دستیاب ہے۔

ویڈیو دیکھیں: