Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نیشنل فلم ایوارڈ، نیوٹن بہترین فلم قرار

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2018 05:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سال 2018 کے 65ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے نتائج آج بروز جمعہ کو سامنے آگئے جس میں نیوٹن نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

جبکہ فلم 'مام' میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بولی وڈ کی معروف اداکارہ  سری دیوی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم 'نگر کرتان' کے مرکزی اداکار ریڈھی سین کے نام رہا جبکہ  بہترین  سپورٹنگ اداکارہ  کا ایوارڈ  دیویا دت کو فلم 'ارادہ' کیلئے دیا گیا۔

اس کے علاوہ فلم نیوٹن میں  بہترین کارگردگی کی وجہ سے شہرت پانے والے اداکار پنکج تری پاٹھی کو اسپیشل مینشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 جانے مانے موسیقار اے آر رحمان نیشنل فلم ایوارڈ میں بہترین میوزک ڈائریکٹر  اور فلم 'مام' کیلئے بہترین  موسیقار  کا ایوارڈ جیتے۔ جبکہ گنیش  اچاریہ  فلم 'ٹوئلٹ' کے مشہور گانے 'گوری تو لات مار' کیلئے بہترین کوریوگرافر ٹھہرے۔

آخر میں  فلم باہو بلی  نیشنل ایوارڈ میں بہترین اسپیشل ایفیکٹس کا ایوارڈ جیتی۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ