Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکار اور انکی ان دیکھی بیویاں

شائع 12 اپريل 2018 04:07pm

adnan

کئی پاکستان اداکار جن میں فہد مصطفی ، فیصل قریشی ، فائق خان سمیت دیگر شامل ہیں ، ان اداکاروں کو ہم لوگ عام طور پر اسکرین پر دیکھ کر  محظوظ ہورہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بہت سے پاکستانی اداکار ہیں جو کہ شادی شدہ ہیں لیکن انکی اہلیہ یا بیویوں کو کبھی اسکرین پر نہیں دیکھا گیا، ذیل میں ایسے ہی پاکستانی فنکار اور انکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔

fahad

فہد مصطفی اور ثناء فہد

فہد مصطفی کا شمار بھی پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے ، یہ معروف ٹی وی شو جیتو پاکستان میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں اسکے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کررہے ہیں۔ اس تصویر میں فہد مصطفی اپنی اہلیہ ثناء فہد کے ساتھ موجود ہیں۔

faisala

فیصل قریشی اور ثناء قریشی

فیصل قریشی کا شمار بھی پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے انیس سو بانوے میں ڈرامے سزا سے ڈیبیو کیا اب تک ان کے کئی ڈرامے معروف ہوچکے ہیں۔ تاہم ان کی اہلیہ بھی بہت کم پردے پر آتی ہیں۔ تصویر میں فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثناء قریشی کے ہمراہ موجود ہیں۔

humayun

ہمایوں سعید اور ثمینہ ہمایوں

ہمایوں سعید کا شمار بھی پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے ، اور آجکل یہ فلموں میں کام میں مصروف ہیں۔ ان کی اہلیہ بھی بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر پردے پر نظر آتی ہیں۔ ان کی اہلیہ کا نام ثمینہ ہے اور وہ تصویر میں ہمایوں کے ساتھ موجود  ہیں۔

ahsan

احسن خان اور فاطمہ خان

احسن خان کا شمار بھی پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں شوبز میں ڈیبیو کیا۔  یہ نکاح، بل، لوو ان ہالینڈ، گھر کب آوگے سمیت کئی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ تصویر میں احسن خان بھی اپنی اہلیہ فاطمہ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

adnan

عدنان صدیقی اپنی اہلیہ پلواشہ کے ہمراہ

عدنان صدیقی کا شمار بھی معروف پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ بولی وڈ میں بھی فلم مام سے ڈیبیو کرچکے ہیں۔ اب تک وہ کئی ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کے ڈراموں میں محبت ہوگئی تم سے، عروسہ، پل دو پل ، منزل سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ تاہم ان کی اہلیہ بھی بہت کم اسکرین پر دیکھی گئی ہیں۔ تصویر میں عدنان صدیقی اپنی اہلیہ پلواشہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

fawad

فواد خان اور انکی اہلیہ صدف

فواد خان اب پاکستانی شوبز میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، وہ تصویر میں اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ موجود ہیں۔