Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

صنم بلوچ کی طلاق سے متعلق افواہوں کی تردید

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2018 03:43pm

asasf

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صنم بلوچ  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام صنم عبداللہ سے صنم بلوچ  تبدیل  کردیا ہے جس کے بعد  مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی کہ صنم بلوچ اور  مصنف  عبداللہ فرحت کی طلاق ہوگئی ہے۔

صنم خان کے صرف نام تبدیل کرنے نے لوگوں کو پریشان اور مایوسی میں مبتلا کردیا جس کے بعد یہ افواہیں  جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا تک   پھیلنے لگی۔

البتہ  افواہوں کے پھیلتے ہی نجی ٹی وی چینل نے صنم خان کے منیجر سے بات کی جنہوں نے صنم کی طلاق سے متعلق تمام افواہوں کی تردید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ  کایوزر نیم  نام تبدیل کرنے  کی وجہ سے  لوگ سوچنے لگے کے ان کا طلاق ہوگیا ہے جبکہ انسٹاگرام پر صنم بلوچ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام  اس لیے تبدیل کیا تاکہ لوگ انہیں اس نام سے جانے جس نام سے وہ میڈیا میں مقبول ہیں۔