عرفان خان کی گرتی صحت سے متعلق افواہوں کی تردید
عرفان خان کی صحت سے متعلق آج کل کافی خبریں اور افواہیں سننے کو مل رہی ہےجبکہ اسٹار کے خاندان سے زیادہ مداح ان کی بگڑتی صحت کی خبروں پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔
افواہوں کی شروعات اس وقت سے ہوئی جب عرفان خان نے ٹوئٹر پر اس بات سے پردہ اٹھایا کہ وہ ایک نایاب بیماری سے گزر رہے ہیں۔
اس ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے یہ افواہیں پھیلانا شروع کی کے اداکار دماغی کینسر کی ایک مخصوص بیماری 'گلیوبلاسٹوما ملٹی فورم' سے گزر رہے ہیں۔ البتہ اداکار نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے یہ بتایا کہ وہ نیورو ڈوکرین ٹیومر میں مبتلا ہے جس کے علاج کیلئے وہ بیرون ملک بھی جاچکے ہیں۔
عرفان خان کے بیان کے بعد بھی مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی پر بات چیت کرنا نہ چھوڑا بلکہ مزید افواہیں سننے کو ملیں البتہ عرفان خان کے ترجمان نے ان تمام افواہوں کی بھی تردید کردی۔
اتنا کافی نہ تھا کہ گزشتہ ہفتہ ایک اور رپورٹ سامنے آئی جس میں ایک انٹرٹیمنٹ جرنلسٹ نے اپنے بیان میں عرفان خان کی گرتی ہوئی صحت سے متعلق بات کی تھی۔ ان افواہوں کے پھیلتے ہی عرفان خان کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں جرنلسٹ کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'گزشتہ چند دنوں سے عرفان خان کی گرتی صحت سے متعلق ساری خبریں جھوٹی ہیں اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔ ان کے دوست اور رشتہ دار کی حیثیت سے میں ایک اور بار میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کے اداکار کا ساتھ دے اور یہ صحیح بات نہیں کہ افواہوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھاوا دیا جائے۔ ایک بار پھر ہماری آپ سے درخواست ہے کے سوشل میڈیا پر ایسے بیان سے گریزکریں جن میں کسی کی ذاتی زندگی یا ان کی صحت پر باتیں کی جائیں۔'
Comments are closed on this story.