انسٹاگرام کی جانب سے اسٹوریز کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف
انسٹاگرام نے اپنی اسٹوریز کیلئے ایک نیا فیچر 'فوکس' موڈ متعارف کروادیا۔ اس موڈ کو استعمال کرکے صارفین اپنے چہرے کو فوکس کرتے ہوئے پس منظر کو دھندلا کرسکتے ہیں۔ یہ موڈ آج کل کے اسمارٹ فونز میں کافی مشہور فیچر سمجھا جاتا ہے اور لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی ایسی تصویر کھینچی جائے ۔
انسٹاگرام کی جانب سے یہ فوکس موڈ آئی او ایس ڈیوائز پر دستیاب ہے جس میں آئی فون کی 6 ایس کی سیریز سے لے کر آئی فون ایکس اور دیگر اسمارٹ فون شامل ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو اپنے اسمارٹ فون یا آئی او ایس پر انسٹاگرام کی ایپ لیکیشن اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔
انسٹاگرام اسٹوریز پر یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلے آپ کو انسٹاگرام اسٹوریز کھولنی پڑیں گی جس کہ بعد وہاں موجود دیگر فیچر ز میں سے 'سوپر زوم' اور 'ریوائنڈ' کے درمیان ایک نیا اوپشن نمودار ہو گے جسے آپ فوکس کے نام سے دیکھ سکے۔
اس فیچر پر کلک کرنے کے بعد آپ کو سیلفی لیتے ہوئے اپنے چہرے پر انگوٹھا دبانا پریں گا جس کے بعد وہ آپ کے انگوٹھے والے حصے کو فوکس اور باقی پس منظر کو دھندلا کردیں گے۔
اگر آپ سیلفی کی جگہ کسی اور چیز کو فوکس کرنا چاہتے ہیں تو اُس کیلئے بھی یہی طریقہ استعمال ہوگا۔
اس فیچر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف تصویروں میں ہی نہیں بلکہ ویڈیو میں بھی چیزوں کو فوکس کرسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.