Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

باہوبلی سپر اسٹار پرابھاس نیہاریکا کونیڈیلا سے شادی کریں گے؟

شائع 10 اپريل 2018 08:47am

prabhas

کچھ دنوں قبل خبر خوب گردش کررہی تھی کہ باہوبلی کے سپر اسٹار پرابھاس اپنی ساتھی اداکارہ انوشکا شیٹھی سے شادی کرلیں گے۔ تاہم دونوں اس بات کی تردید کرتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیا۔

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پرابھاس ممکنہ طور پر ویٹرن اداکار چیرن جیوی کی بھتیجی نہاریکا کونیڈیلا کو اپنا جیون ساتھی بنائیں گے۔

Image result for Niharika Konidela

حالانکہ نیہاریکا کے انکل چیرن جیوی ان تمام اطلاعات کو محض افواہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیہاریکا اس وقت صرف اپنے کیریئر پر ہی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اس طرح کی افواہوں کو فوراً بند ہوجانا چاہیئے۔

Image result for charanjeev actor

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماری فیملی اس وقت نیہاریکا کو صرف اپنے کیریئر پر توجہ دیتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے اور اس وقت ان کی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے'۔

نیہاریکا ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پریزینٹر بھی ہیں، وہ زیادہ تر تیلوگ اور تامل سینما میں اپنے کام کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 'اوکا ماناسو' سے کیا۔

nk

نیہاریکا اداکار چیرن جیوی کے بھائی نگیندرا بابو کی بیٹی ہیں۔ یاد رہے باہوبلی سپر اسٹار کو لاتعداد شادی کی پروپوزلز موصول ہوچکی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا واقعی ان کی شادی نیہاریکا سے ہوگی یا ان کی دلہنیہ اور کوئی بنے گی۔

Thanks to bollywoodpapa