اپریل میں پیدا ہونے والے لوگوں کی 8 اہم خصوصیات
ہر انسان کی اپنی انوکھی خاصیت ہوتی ہیں، البتہ اپریل میں پیدا ہونے والے بہت سے لوگوں میں ایک جیسی خاصیت دیکھی جاچکی ہیں، جیسے کہ بہادری، ہوشیاری،تخلیقی صلاحیت اور رحم دلی۔
ریسرچر کے مطابق اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ زیادہ تر لوگ دوسروں میں جلدی گھل مل نہیں سکتے کیونکہ انہیں نقلی لوگوں کے درمیان رہنا نہیں پسند۔
اس کے علاوہ اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ زدی بھی ہوتے ہے جس کی وجہ سے وہ خوشی سےمحروم رہتے ہیں۔
البتہ جہاں ان میں ایک عام انسان کی طرح خامیاں پائیں جاتی ہیں وہی ان میں کچھ ایسی خاصیت بھی موجود ہے جو انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہیں۔
ہر چیز کو جاننے کیلئے بےتاب رہنا
ویسے تو بہت سے لوگ متجسس ہوتے ہیں لیکن اپریل میں پیدا ہونے والے لوگوں میں یہ چیز کافی زیادہ ہے ۔ اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ ہر چیز جاننا چاہتے ہیں، یہی نہیں بلکہ یہ لوگ دوسرے لوگوں کے کام کاج میں مداخلت کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔
البتہ یہ لوگ اپنی بےچینی دوسروں کو دکھانے سے ڈرتے نہیں اور اسی وجہ سے ان کی یہ خاصیت انہیں کامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔
ایڈوینچر کےشوقین
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ اپنامہم جوئی کا شوق ضرور لوگوں سے چھپاتے ہوں گے لیکن وہ ہر وقت کسی نا کسی ایڈوینچر کیلئے تیار رہتے ہیں۔ انہیں بوراگ معمول کا حصہ بننا پسند نہیں ہوتا۔
رحم دل اور حساس طبعیت کے مالک
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ البتہ آپ کو بدتمیز، خودغرض اور ناگوار معلوم ہوسکتے ہیں لیکن اندر سے وہ رحم دل اور حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ ایک اچھے لیڈر بھی بن سکتے ہیں۔
پرجوش شخصیت
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ کھانا ، کتابیں اور سائنس کے بارے میں کافی پرجوش ہوتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ وہ ہر چیز میں پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور اسی جذبے سے وہ اپنے خوابوں تک جاپہنچتے ہیں ۔ اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ کافی پیسے کما سکتے ہیں البتہ ان کی زندگی کا اہم مقصد پیسا نہیں ہوتا۔
دلیر انسان
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ مسائل اور رکاوٹوں سے نہیں ڈرتے اور نا ہی وہ اپنی آواز بلند کرنے سے ڈرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ وہی کہتے ہیں جو وہ سوچتے ہیں اور انہیں اس چیز سے کوئی ڈر نہیں کہ ان کے کچھ بولنے سے لوگوں کو کیا فرق پڑتا ہے۔
جہاں بہت سے لوگ مشکل صورتحال سے دور رہتے ہیں وہی اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ ان بُرے وقت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
ہمیشہ فعال رہنا
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگ پورا دن سونے یا ٹی وی دیکھنے میں نہیں گزارتے ۔ وہ ہمیشہ فعال رہتے ہیں اور فالتو چیزوں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتے۔ انہیں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ چیزیں کرنا پسند ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے دن کے تمام گول مکمل کرلیتے ہیں البتہ اگر ان کا مزاج بُرا ہے تو وہ ایک وقت میں زیادہ کام نہیں کرسکتے۔
تخلیقی صلاحیت کے مالک
اپریل میں پیدا ہونے والے لوگوں میں تخلیقی صلاحیت کافی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کیلئے کہا جاتا ہے کہ یہ بچپن سے تخلیقی صلاحیت کے مالک ہیں۔ وہ اپنی زندگی سے کبھی بیزار نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک آزاد انسان ہوتے ہیں جو اپنی منصوبہ بندی خود کرتے ہیں۔
آزاد انسان
بہت سے لوگ جن کا جنم دن اپریل کے مہینے میں ہوتا ہے وہ آزاد شخص ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنے والدین ،شوہر یا دوستوں پر تکیہ کرنا نہیں پسند بلکہ وہ خود پیسا کمانے اور خود کامیابی حاصل کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.