چقندر کے رس کے یہ فوائد جان کر آپ بھی اسے پینا شروع کردیں گے
چقندر ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو غیرمعملوی خصوصیات کی حامل ہیں۔ ہر موسم کی یہ سبزی لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ اسے ذیادہ تر سلاد وغیرہ کے ساتھ کچا کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے پکا کر بھی کھایا جاتا ہے اور اس کا اچار بھی ڈالا جاتا ہے۔ البتہ اس کی صحت بخش خصوصیات اس کے ذائقے سے ذیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ چقندر آپ کو چست اور توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بلڈ پریشر
چقندر کے رس کا ایک گلاس بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو تقریباً چار سے پانچ پوائنٹس تک نیچے لاسکتا ہے۔ چقندر نائٹریٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں جا کر نائٹرِک آکسائیڈ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ یہ نائٹرِک آکسائیڈ خون کی رگوں میں تناؤ ختم کر کے انہیں لچکدار بناتا ہے۔ یہ عمل دوران خون کو بہتر بناتا ہے۔
قوتِ برداشت
چقندر کا رس محنت مشقت کرنے والے افراد کے لئے بہترین ہے۔ یہ شربت جسم میں قوتِ برداشت اور توانائی کو فروغ دیتا ہے۔ ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی کہ ورزش کرنے سے پہلے یہ شربت پی کر ورزش کا دورانیہ 16 فیصد ذیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی
چقندر میں بیٹائن نامی ایک غذائی جز موجود ہوتا ہے۔ یہ جسم کے خُلیات، پٹھوں اور اینزائیمز کو ماحولیاتی آلودگی سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قلبی نظام کو بہتر بنانے اور دیگر اندرونی اعضاء کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
کینسر سے حفاظت
چقندر کے فائیٹونیوٹریئنٹس اس کے گہرے رنگ کے لئے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ یہ نیوٹریئنٹس اور اس کا گہرا رنگ کینسر کے خلاف انتہائی مؤثر ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پانی میں ملا چقندر کا رس مختلف اعضاء کا ٹیومر کم کرسکتا ہے۔
قوت مدافعت
وٹامن سی انسانی جسم میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ جبکہ چقندر وٹامن سی کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ چقندر میں موجود کثیر مقدار فائبر بے وقت بھوک مٹانے میں کام آتے ہیں۔ چقندر میں مینگنیز اور پوٹاشیئم نامی معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں، گردوں جگر اور اعصابی نظام کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
Thanks to Miss Kyra
Comments are closed on this story.