Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دار چینی آپ کی جلد کے لئے کیوں فائدہ مند ہے؟

شائع 09 اپريل 2018 08:32am

cinnamon

کچن میں موجود سب سے ذیادہ کارآمد مصالحہ جات میں سے ایک مصالحہ دارچینی بھی ہے۔ کھانوں میں ذائقہ اور لذت شامل کرنے کے علاوہ، دار چینی صحت سے متعلق بہت سے پہلوؤں میں امداد فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو خوبصورت بنانے کے معاملے میں بھی یہ خوشبودار مصالحہ ایک زبردست کارندہ ثابت ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے آپ دارچینی کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

کیل مہاسوں سے نجات

دارچینی کو پیس کر تین حصہ شہد میں ایک حصہ دارچینی شامل کریں اور چہرے پر لگائیں۔ تقریباً پچیس منٹ بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک چہرے سے غیر ضروری چکناہٹ اور تیل جذب کر لے گا اور جلد میں خون کی روانی کو بہتر کر کے اسے تروتازہ بنائے گا۔

Image result for cinnamon with honey

رنگت میں نکھار

جیسا کہ دارچینی کی جراثیم کش خصوصیات سے ہم سب واقف ہیں، اس لئے دارچینی جلد کی رنگت صاف کرکے  اس میں نکھار پیدا کرتی ہے۔ دارچینی کا پاؤڈر، کیلا، لیموں کا رس اور دہی لے کر ان سب چیزوں کا پیسٹ بنا لیں۔ اسے چہرے اور گردن پر لگا کر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد ہموار اور نرم ملائم بھی ہوجائے گی اس کے علاوہ  رنگت بھی صاف لگنے لگے گی۔ ا یہ پیسٹ ڈھیلی پڑتی ہوئی جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ جلد کو ٹائٹ کرکے جھریاں کا خاتمہ کرتا ہے۔

Thanks to TOI