Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

پہلا موبائل فون کس پیغمبر نے استعمال کیا؟ ترک سائنسدان کا دعویٰ

شائع 09 اپريل 2018 08:14am

Untitled-1

استنبول : آئے روز ایسے ایسے دعوے سامنے آتی ہیں کہ عقل انسانی دنگ رہ جائے۔ ایسا ہی ایک حیران کن دعویٰ گذشتہ دنوں ترکی کے ایک سائنسدان نے کیا اور کہا کہ دنیا میں سب سے پہلے موبائل فون کا استعمال حضرت نوح علیہ السلام نے کیا۔

ترک روزنامے حریت نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ جامعہ استنبول کی  میرین سائنسز فیکلٹی کے لیکچرر یاووز اورنیک نے ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے۔

اورنیک نے اپنے دعوے کی وجوہات پیش کرتے ہوئے قرآن مجید اور انجیل مقدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا 'جب سیلاب آیا تو حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے گفتگو کی اور قرآن مجید میں بتایا گیا ہے کہ اللہ کے نبی علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے گفتگو کی، جو کہ اس وقت کافی کلومیٹر کے فاصلے پر تھا ، تب طوفانی لہریں تین سو سے چار سو میٹر بلند تھیں لیکن ان کے درمیان اس وقت رابطہ کیسے ہوا تھا؟ کیا یہ ایک معجزہ تھا؟ ایسا ممکن تھا لیکن ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے ایک موبائل فون کے ذریعے گفتگو کی تھی۔'

اخبار کی رپورٹ کے مطابق اورنیک نے کہا کہ میں ایک سائنسدان ہوں اور سائنس کی ہی بات کررہا ہوں جبکہ انہوں نے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سے متعلق بھی دعویٰ کرتے ہوئے بتا یا کہ ان کی کشتی سٹیل کی پلیٹوں سے بنائی گئی تھی جس کو جوہری توانائی کے ذریعے بجلی مہیا کی گئی تھی۔

بشکریہ Al-Arabia.net