Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی استحصال سے تنگ بھارتی اداکارہ کا احتجاج

شائع 09 اپريل 2018 05:27am

7

ممبئی: بولی وڈ کے بعد بھارت کی دوسری بڑی تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ سری ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سری ریڈی نے انڈسٹری میں 'کاسٹنگ کاؤچ' کے زریعے خواتین کے استحصال کے خلاف نیم برہنہ حالت میں احتجاج کیا۔

ٹائمز آف انڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد میں مووی آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے دفتر کے باہر نیم برہنہ احتجاج کیاتھا۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ فلم نگری میں پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 تیلگو فلم انڈسٹری میں رائج نظام کے خلاف ان کے پاس احتجاج کا کوئی اور آپشن باقی نہیں بچا تھا۔

سری ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹولی وڈ کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار اب مقامی اداکاراﺅں کی بجائے دیگر شہروں کی لڑکیوں کو کام دیتے ہیں، جو ان کے مطالبات پورے کرتی ہیں۔

پولیس نے اداکارہ کو موقع سے گرفتار کیا اور بتایا کہ ہمارے پوچھنے کے باوجود سری ریڈی نے ٹولی وڈ سے وابستہ کسی بھی شخص کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔