Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان خان کی ابھی اتنی عمر نہیں کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے، ورون دھون

شائع 08 اپريل 2018 01:22pm

varun

ممبئی:  بولی وڈاداکار ورون دھون  کا ماننا ہے کہ سلمان خان کی زندگی پر فلم بننے کیلئے سلمان خان ابھی کافی جوان ہے البتہ اگر کبھی ان پر فلم بننی تو خود سلمان خان اس فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

حال ہی میں جودھپور سے 2 راتیں کاٹ کر سلمان خان  کو ہفتہ کے روز سینٹرل جیل سے  رہا کردیا گیا۔ کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے اداکار ورون کا کہنا ہے کہ سلمان  اور ان کے خاندان  قانون  کی عزت کرتے ہیں  اور سلمان کو جیل سے نکل کر دیکھ کر  سب کافی خوش ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 'میرا سلمان   خان سے ذاتی تعلقات ہیں، اور میں بہت خوش ہوں کے  وہ گھر آگئیں ہیں۔  گزشتہ دن میں ان سے ملنے گیا تھا اور ان سے مل کر کافی اچھا لگا۔'

 جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان کی بائیو پک میں سلمان خان کا کردار نبھائیں گے تو ان کا کہنا یہ تھا کہ 'وہ ابھی کافی جوان ہے کہ ان پر فلم بنائی جائے۔'

انہوں نے یہ  بھی کہا کہ 'اگر سلمان خان کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو سلمان خان خود اس میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ البتہ مجھے کافی خوشی ہے کہ وہ واپس آچکے ہیں۔'

واضح رہے کہ ورون  کو آئندہ شھوجت سرکار کی رومنٹک فلم 'اکتوبر' میں دیکھا جائے گا جو کہ 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: زی نیوز