Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آپ کی بھنویں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں

شائع 07 اپريل 2018 01:54pm

sfaf

اگر  آنکھیں  روح کی کھلی کھڑکیاں ہیں تو بھنویں ان کھڑکیوں کے فریم ہیں اور آنکھوں کی طرح یہ بھی آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خدا نے ہمیں ان اعضاء سے بنایا ہے جو آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ نا کچھ بتاتے ہیں۔

آئیں آج ہم کو مختلف بھنویں کے پیچھے چھپے شخصیت کے رازوں  کے بارے میں بتاتے ہیں۔

عام بھنویں

وہ انسان جن کی بھنویں کی چورائی درمیانی  درجہ کی ہوتی ہیں  وہ دراصل روایت اور اخلاقیات کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں البتہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو اپنی زندگی میں زیادہ ڈرامے کرنا یا ان کا حصہ بننا پسند ہے۔ آپ صرف دوسروں کو اپنی  موجودگی سے خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

حد سے زیادہ لمبی بھنویں

وہ لوگ جن کی بھنویں لمبی ہوتی ہیں ان میں ذہنی دباؤ برداشت کرنے کی طاقت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے وہ کافی  ملنسار ہوتے ہیں۔  آپ کافی چیزوں میں  اپنی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ اگر آپ کا تعلق ان لوگوں میں سے ہے تو آپ اکیلے ہی اپنی مصیبتوں کو حل کرنے کے عادی ہیں اور  ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ اپنی پریشانیوں کا ذکر دوسروں سے کرتے ہیں۔

چھوٹی بھنویں

چھوٹی بھنویں والے لوگ ہر چیز کو کافی باریکی سے دیکھتے ہیں  اور آپ کو دوسری کے مسائل سننے بلکل نہیں  پسند کیونکہ  کبھی کبھار آپ کو اپنی زندگی کافی مشکل لگتی ہے۔ البتہ  کوئی بھی پہار چڑھنا آپ کیلئے بڑا نہیں ، آپ زندگی مین آگے بڑھنے کو کاگی ترجیح دیتے ہیں۔

موٹی بھنویں

وہ لوگ جن کی بھنویں موٹی ہوتی  ہیں ان کی شخصیت کی سب سے خاص بات یہ ہوتی ہے کہ انہیں اندرونی طاقت پر  مکمل بھروسہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے آپ مشکلات کا آسانی سے سامنے کرلیتے ہیں۔  ایک بار جب آپ اپنا مقصد چن لیتے ہیں تو اسے پورا کیے بغیر آپ نہیں روکتے اور اسی لیے ایسے لوگوں کو 'آزاد روح ' کہا جاتا ہے۔

پتلی بھنویں

اگر آپ کی بھنویں کافی چھوٹی ہیں تو آپ کو بتاتے چلیں کے آپ کا شمار قدرتی خوبصورت لوگوں میں ہوتا ہے۔ تنازعات کو آپ کبھی ترجیح نہیں دیتے  بلکہ آپ انہیں اپنی قابلیت سے گریز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ دوسروں کی باتیں اچھے سے سنتے ہیں۔

تکون شکل کی بھنویں

یہ وہ لوگ ہیں جن کی شخصیت عام لوگوں سے کافی منفرد ہوتی ہے۔آپ چٹکی بجا کر فوراً فیصلہ لینے والے انسان ہیں البتہ کبھی کبھار  جلد بازی  میں فیصلہ لینے کی وجہ سے نتائج میں آپ کو وہ چیزیں حاصل نہیں ہوپاتی جن کی آپ کو خواہش ہوتی ہے۔

آپ ایک قدرتی لیڈر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے دوست بھی مانے جاتے ہیں اور لوگ آپ  کی شخصیت سے کافی متاثر بھی ہوتے ہیں۔

گول بھنویں

آپ کی گول بھنویں آپ کی توجہ دینے والے عمل اور  رحم دلی کی علامت ہے۔  آپ کبھی بھی لوگوں کی پریشانیوں سے دور نہیں بھاگتے بلکہ آپ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کی ذات سے لوگوں کی مدد ہوسکے۔

تقریباً سیدھی بھنویں

اگر آپ کی بھنویں تقریباً سیدھی ہیں تو وہ آپ کی  منطقی  سوچ  ظاہر کرتی ہیں۔ آپ کی شخصیت کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ سچ بولنے  سے بلکل نہیں گھبراتے اور اپنی رائے پر کھڑے رہتے ہیں۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ