سلمان کی سزا کافی سخت ہے، شعیب اختر
اسلام آباد: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اپنے دوست سلمان خان کی 5 سالہ قید کی سزا سے افسردہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کالے ہرن کے شکار کی وجہ سے 5 سالہ قید کی سزا سلمان کیلئے کافی سخت ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 'اپنے دوست سلمان کو پانچ سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر دکھی ہوں البتہ ہمیں بھارت کے کورٹ کے فیصلوں کی عزت کرنی ضروری ہے۔'
انہوں نے ٹوئٹر پرمزید کہا ہے 'میرا ابھی بھی ماننا ہے کہ یہ سزا کافی سخت ہے اور میری دعائیں اور دل ان کی فیملی اور مداح کے ساتھ ہے۔ امید ہے وہ جیل سے جلد رہا ہوجائیں گے۔'
واضح رہے کہ سلمان کو جمعرات کے روز جودھپور کورٹ نے دو کالے ہرن کے شکار کیلئے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے 20 سال بعد نایاب ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دیتے ہوئےسزا سنائی جبکہ دیگر نامزد ملزمان سیف علی خان، سونالی باندرے، تبواورنیلم کوبری کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.