Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور چین میں بھی کشیدگی میں اضافہ

شائع 06 اپريل 2018 01:33pm

trumpimage

نیویارک : امریکا اور چین میں کشیدگی بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی حکام کو چین پر سو ارب ڈالر کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ برقرار ہے اور دونوں ممالک کا درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب امریکی صدر چین پر مزید سو ارب ڈالر کا ٹیکس لگانے پر غور کررہے ہیں۔ جس کے لئے تجارتی حکام کو ہدایت دے دی گئی ہے۔

ڈونلڈ  ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مزید ٹیکس لگانے کا ارادہ  چین کے انتقامی اقدام پر کیا گیا ہے۔ چین امریکا کے کسانوں اور مینوفیکچرز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہاہے۔

ڈونڈ ٹرمپ کے اس اقدام پر چینی وزیر خارجہ نے کردیا خبردار اور کہا امریکا نے چین پر تجارتی پابندیاں عائد کرکے غلط  نشانہ بنایا ہے۔