Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل آئی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دے گا، شاہد آفریدی

اپ ڈیٹ 09 اپريل 2018 06:10am
File Photo File Photo

حال ہی میں شاہد آفریدی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کےخلاف ٹوئٹرپر پیغام جاری کیا تھا جس کے ردعمل پر  بھارتی کرکٹر نے لالا کو بھاری تنقید  کا نشانہ بنایا۔

شاہد آفریدی جو حال ہی میں پی ایس ایل کی ٹیم  کراچی کنگس کا حصہ تھے ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی دعوت دی جائے گی تب بھی وہ مستقبل میں آئی پی ایل کھیلنا پسند  نہیں کریں گے

آفریدی کا یہ بیان  ٹوئٹرپر پاکستان پیشن کے ایڈیٹر ساج صادق کی طرف سے جمعرات کو پوسٹ کیا گیا تھا  ۔

 صادق نے یہ بھی بتایا کہ  آفریدی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پی ایس ایل جلد ہی  آئی پی ایل سے بڑی لیگ کہلائی جائے گی۔

شاہد آفریدی اس سے پہلے آئی پی ایل  کے پہلے سیزن میں ڈیکن چارجر کے  نمائندے رہ چکے ہیں۔

آفریدی جو پاکستان  کرکٹ ٹیم کی جان مانے  جاتے ہیں انہوں نے اپنے ٹیم کے کھلاڑی اور مداحوں کیلئے  ہمیشہ بھرپور کارگردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بول پڑے۔

پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورآزادی کیلئےآواز بلند کرنےوالے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں اس خون ریزی کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کررہیں۔

لالا کہ اس ٹوئٹ کے ردعمل میں  چند بھارتی کرکٹر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جن میں سچن ٹنڈولکر، بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، کپل دیو، گوتم گمبھیراور شیکھر دھون شامل تھے۔

البتہ آفریدی اپنے اس بیان پر کھڑے رہے اور اس معاملے پر صادق کے مطابق آفریدی کا کہنا تھا کہ 'مجھے اپنے ٹوئٹ کے آنے والے ردعمل سے کوئی  پریشانی نہیں۔ میں نے اپنے ٹوئٹ میں وہی کہا جو سچ تھا  اور مجھے سچ بولنے کا پورا حق ہے۔'

صادق نے یہ بھی بتایا کہ  آفریدی نے خود کو ملک کا سپاہی بھی قرار دے دیا ہے۔

ان کے مطابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 'میں اپنے ملک کا سپاہی ہوں اور میرے ملک کی عزت میرے لیے سب کچھ ہے۔'

لالا نے ہر موقع پر ہمیں  ایک اچھے کرکٹر اور شہری کی مثال دی ہے اور پاکستان کو آفریدی پر فخر ہے۔