Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انوپم کھیر پھر کسی وقت پاکستان آئیں گے

شائع 03 فروری 2016 02:10pm

aupm

نئی دہلی:دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی اداکارانوپم کھیرسے رابطہ کیا ہے ،عبدالباسط کہتے ہیں انوپم کھیر درخواست جمع کروائیں ، ویزا جاری کردیں گے۔

بھارتی اداکارانوپم کھیرکے پاکستانی ویزا پرپیدا شدہ تنازعہ کے پیش نظرپاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے انوپم کھیرسے ٹیلیفون پررابطہ کیا۔ عبدالباسط نے آج نیوز کوبتایا کہ انہوں نے انوپم کھیرپرواضح کیا کہ انکو پاکستانی ویزے سے انکارنہیں کیا۔ ان کی طرف سے ویزا کی درخواست جمع ہی نہیں کرائی گئی۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ انوپم کھیر اپنا پاسپورٹ اورویزا کی درخواست جمع کروائیں۔انہیں ویزا جاری کردیا جائے گا۔انوپم کھیرکا کہنا تھا کہ اب انہوں نے کراچی تقریب والی تاریخوں میں کوئی اورمصروفیت رکھ لی ہے،اس لیے پھرکسی وقت پاکستان جائیں گے۔