Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانہ کعبہ کے اوپر سے کوئی جہاز یا پرندہ کیوں نہیں گزر سکتا؟

شائع 31 مارچ 2018 08:00am

Untitled-1

جدید سائنس کے تحت کی جانے والی تمام پیمائشوں اور پیمانوں کے مطابق خانہ کعبہ بلا شک و شبہ زمین کا مرکز ہے۔

یہ وہ مقام ہے جو زمین کے بالکل بیچ میں واقع ہے۔ زمین کا درمیانی مقام ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر زمین کی تمام کشش ثقل کا مرکز بھی یہی مقام ہے، یہی وہ خاصیت ہے جو اسے دوسرے مقامات سے منفرد بناتی ہے۔

کشش ثقل کا مرکز ہونے کی وجہ سے یہاں شدید مقناطیسی کشش پائی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کسی چیز کا پرواز کرنا نا ممکن ہے۔

اگر آپ اپنے ہاتھ میں مقناطیس کا ٹکڑا لیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے بالکل درمیان میں کوئی چیز نہیں چپک سکتی، مقناطیسی کشش کے اثر سے وہ شے ہوا میں جھولتی ہوئی مقناطیس کے دائیں یا بائیں طرف چپک جائے گی۔

بالکل یہی فارمولہ خانہ کعبہ کے اوپر بھی لاگو ہوتا ہے۔ مرکزی مقام اور مقناطیسی کشش کی شدت ہونے کے سبب یہ نا ممکن ہے کہ کوئی طیارہ حتیٰ کہ پرندہ بھی خانہ کعبہ کے عین اوپر پرواز کرسکے۔

البتہ خانہ کعبہ کے ارد گرد لاتعداد پرندے پرواز کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔