Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردوں کے سینے پر موجود بالوں کا تعلق کس خطرناک چیز سے ہے؟

شائع 31 مارچ 2018 06:23am

Untitled-1

کچھ لوگوں کے سینے پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے جبکہ کچھ مردوں کے سینے پریہ بال بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

حال ہی میں اور سٹیٹ گورنمنٹ آف وکٹوریابیٹر ہیلتھ چینل کے ریسرچرز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق مردوں کے سینے پر بال بہت کم یا نہ ہونے کی وجہ اینڈروجن ہارمونز کی کمی قرار دیا گیاہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈروجن مردانہ ہارمونز کیلئے مجموعی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے، درحقیقت اس سے مراد متعدد ایسے ہارمون ہیں جومردوں میں مردانہ خصوصیات پیدا کرتے ہیں اور ان میں ٹیسٹاسٹیرون اور اینڈراسٹیرون نمایاں ترین ہیں۔

 ریسرچرزکا کہنا ہے کہ اکثر مردوں میں مردانہ جنسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے جسم کے مخصوص حصوں پر بال اگنا ممکن نہیں رہتا یا بالوں کی تعداد متوقع تعداد سے بہت کم رہ جاتی ہے۔ سب سے نمایاں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی کمی کے باعث جہاں ثانوی مردانہ خصوصیات کی نمومتاثر ہوتی ہے وہیں سینے پر بالوں کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کی طرف سے ٹیسٹاسٹیرون ہارمون کی کمی کو سائنسی زبان میں ہائیپوگوناڈزم کانام دیا گیا۔ ماہرین کی رائے کے مطابق سینے پر بالوں کا نہ ہونا یا کم ہونا جینیاتی مسائل یا کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے، لہٰذا اس مسئلے کو صرف مردانہ ہارمونز کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں۔