Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اس گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے9 طریقے

شائع 30 مارچ 2018 04:14pm

Summer tips: Here's how you can prevent heatstroke

نیو دہلی: موسم گرماں کے آتے ہی لوگ متاثر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایسے میں ایک فرد کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت اور گرمی سے متعلق دیگر بیماریوں جیسے ہیٹ اسٹروک کیلئے ضروری اقدامات لے۔

ہیٹ اسٹروک  ایک ایسی واحد صورتحال ہے جس سے لوگ اس موسم میں متاثر ہوتے ہیں۔

ہیٹ اسٹروک  ایک جان لیوا بیماری بھی ثابت ہوسکتی ہے  اور اسی لئے لوگوں کو گرمیوں کے سیزن میں زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا علاج جلد سے جلد کرنا بھی بےحد ضروری ہے۔

آئیں ہم آپ کو ہیٹ اسٹروک کی چند علامات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بتاتے ہیں تاکہ گرمیوں کا یہ موسم آپ کیلئے آسان گزرے۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات

٭جسم کا زیادہ درجہ حرارت(140 فارن ہائیٹ)۔

٭اُلٹیاں آنا۔

٭سر کا درد۔

٭چکر آنا یا کمزوری محسوس کرنا۔

٭تیزی سے سانس آنا اور دل کی ڈھرکن تیز ہوجانا۔

٭پسینا نہ آنا یا زیادہ پسینا آنا۔

ہیٹ اسٹروک سے بیچنے کیلئے  احتیاطی تدابیر

٭باہر جانے سے پہلے اپنے ساتھ ہمیشہ ایک چھاتا یا ٹوپی ساتھ رکھیں تاکہ گرمی کی تپش سے سر بچا سکیں۔

٭زیادہ سے زیادہ پانی پیے تاکہ جسم میں پانی  رہے اور باہر جاتے وقت پانی کی ایک بوتل اپنے ساتھ رکھیں۔

٭ہلکے کپڑے یا ہلکے رنگوں کے لباس کا چناؤ کریں کیونکہ  لائٹ رنگ کے لباس سورج کی کم روشنی جزب کرتے ہیں اور نتیجے میں آپ کو کم گرمی لگتی ہے۔

٭گرمی کے موسم میں کیفین یا شراب کا استعمال کم سے کم کریں۔

٭جسم سے متعلق سرگرمیوں کا  استعمال کم سے کم کریں کیونکہ اس سے آپ کا جسم میں کمزوری پیدا ہوتی ہے۔

٭لیموں یا  مکھن اور دودھ کا استعمال کریں۔

٭باہر نکلنے سے پہلے چہرے پر سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں تاکہ گرمی میں آپ کا چہرہ اور جلد محفوظ رہ سکے۔

٭اس موسم میں بیلنس ڈائٹ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں ۔

٭اس بات کا خاص خیال رکھیں کے گرمی کے اس موسم میں چھوٹے بچوں کو کبھی بند گاڑی میں اکیلا نہ چھوڑیں کیونکہ سورج کے نیچے گاڑی میں 10 منٹ میں درجہ حرارت 20 ڈگری فارن ہائیٹ بڑھ جاتا ہے۔

بشکریہ: زی نیوز