آپ کے جوتے آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ جانیئے
آپ نے ضرور یہ سنا ہوگا کہ جب ایک انسان اپنے لیے کوئی نئی چیز لیتا ہے جو اس پر اچھی لگتی ہے تو اس کا مزاج کافی بہتر ہوجاتا ہے اور وہ خریدی ہوئی چیز انسان کو اچھا محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔
البتہ اگر خاض طور پر بات جوتے کی کی جائے اس سے آپ کی شخصیت پر کافی فرق پڑتا ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق آپ کی 90 فیصد شخصیت آپ کے جوتے سے پہچانی جاتی ہے۔ جی ہاں! 90 فیصد۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ آپ کے پسندیدہ جوتوں سے ایک انسان آپ کے بارے میں کافی چیزوں کو سمجھ سکتا ہےاور آپ کی شخصیت کو پہچان سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو پہنے جانے والے ان چند جوتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس سے ایک انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اسپورٹ شوز
اسپورٹ شوز پہنے والے انسان جذباتی طور پر مستحکم ہوتے ہیں اور ان میں بےچینی بلکل نہیں دیکھی جاتی ۔ اِن لوگوں کے بارے میں سوسائٹی کا یہ ماننا ہے کہ یہ ہر عمل سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔
اسنیکرز
وہ لوگ جن کے پسندیدہ جوتے اسنیکرز ہیں وہ عموماً اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار وہ خود پر زیادہ فخر کرنے لگتے ہیں۔ ان لوگوں کا شمار ایسے جوان لوگوں میں ہوتا ہے جن کی اپنی کچھ مخصوص طاقتیں اور خامیاں ہوتی ہیں۔
فیشن کے جوتے
وہ خواتین جو عام طور پر فیشن ایبل جوتے پہننا پسند کرتی ہیں انہیں نئی چیزیں خریدنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ ان چیزوں کو خریدنے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔ ایسی عورتیں خوشگوار اور پرجوش ہوتی ہیں البتہ لوگ عموماً اسے الٹا سمجھ بیٹھتے ہیں۔
آرام دہ لڑکیوں کے جوتے
وہ لڑکیاں جو ایسے جوتے پہننا پسند کرتی ہیں انہیں باقی لوگوں کی فکر نہیں ہوتی اور وہ اپنی رائے رکھنے پسند کرتی ہیں۔ البتہ کبھی کبھار راشتوں کی کشمکش اور مسائل میں ایسی لڑکیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گلیٹر شوز
وہ خاتون جو گلیٹر شوز یا پارٹی جوتے پہننا پسند کرتی ہیں انہیں زیادہ باتیں کرنا ضرور پسند ہے لیکن وہ اپنے ہر قدم میں محتاط رہتی ہیں۔ ایسے لوگوں کو پرتعیش زندگی گزارنے بےحد پسند ہے اور ایسی خواتین ہر چیز کو کافی باریکی سے دیکھتی ہیں۔
لمبی ایڑھی والے جوتے
وہ لڑکیاں جنہیں لمبی ایڑھی والے جوتے پہننا پسند ہوتے ہیں ان کو خود پر کافی اعتماد ہوتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کو توجہ دیں لیکن کبھی کبھار ایسے لوگ غلط رویے کا استعمال کر بیٹھتے ہیں ۔ یہ وہ لڑکیاں ہوتی ہیں جو ایک بار کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو وہ کر کے رہتی ہیں۔
آرام دہ لڑکوں کے جوتے
اگر آپ کو اس قسم کے جوتے پسند ہیں تو ہم آپ کو بتاسکتے ہیں کہ آپ کا شمار آرام پسند لوگوں میں ہوتا ہے۔ آپ اپنی زندگی میں سکون کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور آپ اپنی سوچ بڑھا چڑھا کر لوگوں کے سامنے نہیں رکھتے بلکہ بارے آسان لفظوں میں اپنا اظہار خیال پیش کرتے ہیں۔
ڈیزائنر شوز
یہ ایک آرام دہ جوتا بلکل نہیں لیکن پھر بھی وہ عورتیں جو انہیں پہننا پسند کرتی ہیں انہیں اچھادکھنا بےحد پسند ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں جو مختلف اور تبدیلی کو اہمیت دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.