کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کا فائدہ
نماز سے پہلے مسلمان عام طور پر وضو کرتے ہیں لیکن اسکی فضیلت سے ہرکوئی واقف ہے لیکن عام مسلمان اسکے طبی فائدے سے پہلے واقف نہیں تھا لیکن اب محققین کی تحقیق کے بعد وضو کے طبی فائدوں سے بھی اب مسلمانوں کی اکثریت باخبر ہوچکی ہے۔ وضو کی برکت سے ہی مسلمان کئی مختلف نوعیتوں کی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔
اسہی طرح حضرت عبداللہ بن عباس روایت ہے اور یہ روایت صحیح مسلم میں بھی درج ہے جس میں کہا گیا ہے حضور صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم نے کھانا کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کی تلقین کی ہے۔
پیغمبر آخرلزمان کی بہت سے ایسی باتیں جو کہ چودہ سو سال بھی پہلے کی تھیں اب سائنسی تحقیق سے ان کی افادیت ثابت ہورہی ہے۔ اسہی طرح ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب کوئی انسان ہاتھ سے بغیر چھری چمچ کے بغیر کھانا کھاتا ہے تو اس کی انگلیوں سے مخصوص قسم کا پلازمہ خارج ہوتا ہے جو کہ نہ صرف اسکو مختلف نوعیت کی بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ انسان کے کھانے کے ہاضمے میں بھی معاونت کرتا ہے۔
جرمن تحقیق کے مطابق انسان کی انگلیوں کے پوروں پر ایک خاص قسم کا جراثیم کش پروٹین ہوتا ہے ، یہ پروٹین انسان کو مختلف بیماریوں جن میں ہیضہ ، دست سمیت مختلف بیماریاں شامل ہیں اس سے بچاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ای کولائی نامی بیکٹیریا جب پوروں پر آتے ہیں تو پوروں پر موجود جراثیم کش پروٹین ان کو ختم کردیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ پروٹین نہ ہوتی تو بچوں میں دست اور ہیضے کی بیماریاں بہت جلد حملہ کرتیں۔
اسہی طرح سیدھے ہاتھ سے کھانا کھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سیدھے ہاتھ میں شفا کی غیر مررئی شعاعیں ہیں جبکہ الٹے ہاتھ سے مضر صحت شعاعیں خارج ہوتی ہیں جوکہ انسانی صحت کے لئے فائدے مند نہیں ہیں۔
Comments are closed on this story.