Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دُلہن کی ایسی فرمائش کہ سنتے ہی دولہا کا شادی سے انکار

شائع 28 مارچ 2018 05:07am

Untitled-1

ریاض: سعودی عرب ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں شادیوں اور طلاقوں کے حوالے سے ہمیشہ ہی انوکھی ترین خبریں  سننے کوملتی ہیں۔

ایسی ہی ایک خبر گزشتہ روز بھی سننے کو ملی جس میں سعودی دلہن  ہو نے والے شوہر سے ' لیکسس ' گاڑی کی فرمائش کردی، جبکہ اس غیر متوقع فرمائش پر دولہا نے شادی سے انکار کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے تاریخی فیصلے کے بعد وہاں کی خواتین بے صبری سے ماہ جون کا انتظار کررہی ہیں۔ اسی سلسلے میں خواتین نے اپنی من پسند گاڑیاں رکھنے کی تیاریاں بھی شروع کرلی ہیں۔

 تاہم ایک دلہن کو لگژری گاڑی رکھنے کی فرمائش اس وقت کرنا مہنگی پڑگئی جب اس نے اپنے ہونے والے شوہر سے جہیز میں 5 لاکھ ریال (13 لاکھ 3 ہزار 300 ڈالر) مالیت کی لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ کی۔

دولہا نے اپنی ہونے والی دلہن کی اس ڈیمانڈ کو رد کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔

دولہا کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف نہیں لیکن میں یہ ڈیمانڈ پوری نہیں کرسکتا۔ لڑکی کا ہاتھ مانگتے وقت اس کے خاندان والوں نے مجھے کہا تھا کہ انہیں کسی قسم کا جہیز نہیں چاہیے، البتہ ان کی بیٹی کی صرف ایک فرمائش پوری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت وہ پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی لیکن نکاح نامے پر دستخط کرنے سے قبل میں لڑکی کی ڈیمانڈ دیکھ کر حیران رہ گیا اور مجھے فوراً یہ فیصلہ لینا پڑا۔

دوسری جانب لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے جہیز میں فرمائش کر سکتی ہے۔