Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پیروں کی بدبو اور اسکا حل

شائع 26 مارچ 2018 03:16pm
File Photo File Photo

موزے یا پھر پیروں کی بدبو وہ مسئلہ ہے جو عام طور پر کئی افراد کو درپیش ہوتا ہے۔ حتی کہ موزوں کی بدبو بعض اوقات اتنی کریہی بھی ہوتی ہے کہ یہ کسی ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتی ہے۔

جیسا کہ بھارت میں ایک آدمی کے ساتھ ہوا جب اس نے بس میں دوران سفر اپنے پیروں سے موزے اتارے تو  اسکی بدبو کے باعث دیگر مسافروں سے اسکی بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد اسکو گرفتار کرلیا گیا ۔ اگرچہ کہ اسکو بعد میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

تاہم اگر آپ ایسی کسی بھی نوعیت کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے بعض ٹوٹکے یا حل ذیل میں تجویز کیے گئے ہیں جس کے ذریعے آپ کم از کم پیروں کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

پیروں سے مردہ خلیات کی صفائی

بازار میں آتش فشانی پتھر با آسانی دستیاب ہے اوراسکو انگریزی میں پومائس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس پتھر کو پیر میں رگڑنے سے مردہ خلیات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ خلیات ہی پیروں میں بدبو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

نمک بھرے پانی سے پیر دھونا

اپسم نامی نمک بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یعنی اگر اپسم نامی نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور برتن میں اسکو گھولنے کے بعد پاوں ڈبو کر رکھنے سے بھی اس بدبو سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

سرکہ کے ذریعے بدبو دور کرنا

سرکہ کے چند چمچ نیم گرم پانی میں گھولنے کے بعد اس سے پیروں کو دھونے سے بھی بدبو سے نجات مل سکتی ہے۔

اینٹی بیکٹیریا صابن کا استعمال

 اگر آپ اینٹی بیکٹیریا صابن کا استعمال کریں اور اس سے اچھے طریقے سے روزانہ پیر صاف کریں تو بھی بدبو ختم ہوجاتی ہے۔

 موزوں کی تبدیلی

موزوں کی جلد تبدیلی سے بھی اس پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے تاکہ بدبو کا باعث بننے والے جراثیم پیدا نہ ہونے پائیں۔