Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمیوں میں ہونے والی خطرناک بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟

شائع 26 مارچ 2018 10:57am

summer


موسم کی گرمی اور تپش آپ کو تھکا دیتی ہے اور قوت مدافعت بھی متاثر کرتی ہے۔ پسینہ ذیادہ آنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ گرمی کا موسم جسم سے توانائی بھی چھین لیتا ہے۔ ماہرین وہ طریقے تجویز کرتے ہیں جن سے آپ گرمی کے موسم میں صحت متاثر ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

گرمی کے موسم میں سب سے ذیادہ متاثر ہونے والی چیز پیٹ اور نظام انہضام ہے۔ ہر سال بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے اپنے کھانے کی عادات اور غذا کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے۔

گرمی کے موسم میں لاحق ہونے والی عام بیماریاں

٭ گیسٹرو اینٹریٹِس پیٹ کی بیماریوں میں ابھرنے والی علامات میں سے ایک ہے۔ یہ پیٹ اور آنتوں میں ہونے والا ایک انفیکشن ہے۔ اس میں قے، دست اور پیٹ میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔ اگر یہ ذیادہ بڑھ جائے تو ڈائیریا یعنی اسہال کی بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

٭ گرمی کے موسم میں یرقان کی بیماری کافی عام ہے۔ یہ جگر میں پیدا ہونے والے انفیکشن سے ہوتی ہے۔ اس میں ظاہر ہونے والی علامات ذرد رنگت اور ذرد آنکھیں، متلی اور منہ کے ذائقہ میں کڑواہٹ ہیں۔ جگر پر ہیپاٹائٹس اے کے حملے سے پت کی ذیادتی ہوجاتی ہے۔ اس بیماری کی عام وجہ گندا پانی یا ناقص غذا ہوتی ہے۔

٭ ٹائیفائیڈ اونچے درجے کا بخار ہوتا ہے جس میں جسمانی تھکن اور کمزوری مرکزی علامات ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیٹ میں درد، سردرد، دست اور الٹی بھی شامل ہیں۔ اس کی شروعات بھی گندے پانی کی وجہ سے ہوتی ہے اور گرمی کے موسم میں یہ بیماری بہت عام ہے۔

٭ فوڈ پوائیزنِنگ خراب غذا کھانے سے ہوتی ہے۔ یہ ناقص غذا کھانے کے چھ سے آٹھ گھنٹوں کے درمیان نمودار ہونے والا انفیکشن ہے۔

ان عام بیماریوں سے بچنے کے لئے چند ٹپس

 ذیادہ سے ذیادہ پانی پینے سے جسم کی 90 فیصد بیماریوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ جسم میں موجود ریشہ پانی کو آنتوں تک صحیح طرح پہنچاتا ہے اور آتتوں میں نمی برقرار رہتی ہے۔ اس طرح آنتوں کی خشکی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے حفاظت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پانی جسم کی توانائی بحال رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

٭ غذا میں ریشہ دار اشیاء اور فائبر شامل کرنے سے نظام ہضم بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پھل، سبزی اور اناج ہضم کرنے میں آسان ہوتے ہیں اور معدے کو ذیادہ مشقت نہیں کرنی پڑتی۔ فائبر قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔

٭ جیسا کہ گرمی جسم سے پانی نچوڑ لیتی ہے، اس موسم میں چکنائی سے بھرپور اجزاء کھانے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ غذا میں موجود چکنائی نہ صرف ہضم کرنے میں مشکل ہوتی ہے بلکہ پانی کی کمی اسے ناممکن بنا دیتی ہے۔ نتیجے میں موٹاپے اور کالیسٹرول جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

٭ کیفین یا کافی تاثیر میں گرم ہوتی ہے۔ اس موسم میں کافی کی مقدار کو کم کردیں۔ بہتر یہ ہے کہ بلکل ختم کردیں۔ گرمی میں کافی کا استعمال  پیٹ کے السر اور معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔

٭ گھر سے باہر کھانا کھانے سے پرہیز کریں۔ صرف گھر کا بنا صاف کھانا کھائیں۔

٭ پانی کا استعمال ذیادہ سے ذیادہ کریں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے پانی کی بوتل ساتھ رکھنا مت بھولیں۔

٭ باسی کھانا کھانے سے گریز کریں۔ اگر کھانا بنے ہوئے دیر ہوگئی ہے تو کھانے سے پہلے اسے چولہے پر ضرور گرم کریں۔

٭ اوپر بتائی گئی علامات میں سے کوئی علامت ظاہر ہو تو او آر ایس کا پانی پینا شروع کر دیں۔ پانی کی مقدار بڑھا دیں اور لیموں کا استعمال کریں۔ اگر حالت میں بگاڑ پیدا ہو تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Thanks to Hindustantimes