Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر پر کون سی فلم سب سے زیادہ زیرِ بحث رہی؟

شائع 24 مارچ 2018 05:37pm

sfa

وشنگٹن:دنیا بھر کے  باکس آفس میں سب سےزیادہ کامیاب ہونے والی  ہولی وڈ فلم 'بلیک پینتھر' اب ٹوئٹر کا بادشاہ بن  چکی ہے۔

 ہدایت کار ریان  کوگلر کی اس فلم نے 'اسٹار وارز: دی فارس اویکن' کو بھی مار دے دی اور سب سے زیادہ ٹوئٹ کی جانے والی فلم بن چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلیک پینتھر  کے اب تک 35 ملین ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔

فلم کے متعلق سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے  پوسٹ میں  گلوکار کینڈرک  لمار کا میوزک شامل ہے جو کہ 2 لاکھ 40 ہزار مرتبہ  شیئر کیا گیا اور فلم   کی توثیق کرنے والے امریکا ریاست کے سابق صدر کی بیوی  میکائل اوباما کی ویڈیو شامل ہے جو 1 لاکھ 39 ہزار مرتبہ تی ٹوئٹ کی گئی۔

بلیک پینتھر فلم کیلئے گایا جانے والالمار کادوسرا البم  کی لسٹ جنوری 31 کو خود گلوکار لمار نے ٹوئٹ کی  جبکہ اوباما کی بیوی نے فروری میں فلم کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے فلم سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

فلم بلیک پینٹھر کیلئے جو سب سے زیادہ ہیش ٹیگ استعمال کئے گئے ان میں بلیک پینتھر، واکانڈا، واکانڈا فورایور شامل ہے۔ جبکہ شوشل میڈیا پر فلم سے ماخوذ  بلیک پینتھر، کلمونگر اور شوری کے کردار پر سب سے زیادہ بات کی  گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریان  پہلے افریقن امریکن ہدایات  کار ہے جن کی فلم بلیک پینتھر نے صرف 26 دنوں میں 1 بلین کا بزنس کرلیا۔

بشکریہ: زی نیوز