Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی شخص اور بولی وڈ کا یادگار گانا – آوارہ ہوں

شائع 24 مارچ 2018 03:06pm

fafa

ہر انسان کی طرح آپ بھی پرانے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہوں گے، کیونکہ وہ پرانے گانے کہی نہ کہی آپ کو آپ کے ماضی کی یاد دلادیتے ہیں۔

  پاکستان اور بھارت کی میوزک انڈسٹری میں ایسے کئی پرانے گانے آج بھی لوگوں کی زبان پر موجود ہیں جنہیں آپ اور میں کبھی نہیں بھول سکتے۔

بلکل اسی طرح  بولی وڈ کاایک مشہور گانا 'آوارہہوں' بین اقوامی سطح پر اتنا مشہور ہوچکا ہے کہ اسےیونان ، ترکی ، روس اور چین کے مقامات پر بھی اپنی زبانوں میں گایا جاچکا ہے۔

اور یہی نہیں بلکہ اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  غیر ملکی لوگ اس گانے کو اسی کی زبان میں گاتے ہیں ۔

جی ہاں! راج کپور کے اس گانے کو حال ہی میں چینی شخص نے  ایک ریسٹورانٹ میں بیٹھ کر اصلی زبان میں گایا جسے سن کر اردگرد میں موجود لوگوں کے چہرے پر مسکراہت نمودار ہوگئی۔

ویڈیو دیکھیں:

چینی شخص کا راج کپور کا گانا 'آوارہ ہوں' گانے کی اس کوشش نے سوشل میڈیا صارفین کو بےحد متاثر کیا اور گانے گاتے ہوئے چینی شخص کی یہ ویڈیو چند ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

چند  ٹوئٹر صارفین کا ردعمل ملاحضہ کیجئے:

بولی وڈ کے اس یادگار گانے کا اصلی ورژن بھی ضرور سنے اور اپنی رائے دیتے ہوئے ضرور بتائیں کے کس نے اس گانے کو  زیادہ بہتر گایا۔

بشکریہ: اسٹوری پک