Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کیسی پروفائل پکچر والے مردوں کو پسند کرتی ہیں؟

شائع 24 مارچ 2018 07:26am

Untitled-1

آج کل سوشل میڈیا ویب سائٹس سماجی رابطے کے بجائے ڈیٹنگ سائٹ بن گئی ہیں، جہاں ہر کوئی اپنے لئے ساتھی کی تلاش میں گومگوں نظر آتا ہے۔ لیکن اس کیلئے  ضروری ہے کہ آپ بھی دوسرے انسان کو پسند آئیں۔  بظاہر تو یہ قسمت کا کھیل نظر آتا ہے لیکن اس معاملے کی تحقیق کرنے والے ماہرین نے  ناکامی کی ایک اور وجہ بھی بتا دی ہے۔

دی مرر کے مطابق امریکہ میں پانچ ہزار خواتین سے لی گئی معلومات سے پتا چلا ہے کہ وہ ایسے مردوں کو بالکل توجہ نہیں دیتیں،  جو نیم برہنہ ، باڈی او رمسلز دکھانے یا خواتین کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اپنے پروفائل پر لگاتے ہیں۔

اس کے برعکس شہر سے باہر قدرتی اور دیہاتی ماحول میں بنائی گئی تصویر والے مرد انہیں سب سے زیادہ پسند آتے ہیں۔

اسی طرح جن تصاویر میں مرد اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ نظر آتے ہیں یا اپنی کار کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں انہیں بھی خواتین کافی توجہ دیتی ہیں۔ 

ڈیٹنگ ایپ Badoo کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پروفائل پکچر کے لحاظ سے خواتین اورمردوں کی پسند و ناپسند کا معیار کافی مختلف ہے۔

 جب مردوں کی پسند کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ خواتین کی جم میں بنائی گئی تصاویر اور شیشے کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے بنائی گئی تصاویر کو کافی پسند کرتے ہیں۔

خواتین کی ایسی تصویر جس میں وہ گروپ کی صورت میں ہوں او رپتہ نہ چل رہا ہو کہ جس خاتون کے پروفائل ہے وہ کون ہے، اسے مردوں نے سب سے زیادہ ناپسند کیا۔ 

تحقیق میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 30 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی دیہاتی ماحول میں بنائی گئی تصویر والے مرد کو بہت پسند کرتی ہیں۔

جن خواتین نے مردوں کی پالتو جانور کے ساتھ تصویر کو پسند کیا ان کی تعداد 29 فیصد تھی، جبکہ مردوں کی اپنی کار کے ساتھ بنائی گئی تصویر کو پسند کرنے والی خواتین کی تعداد سات فیصد تھی۔

سروے میں شامل خواتین میں سے تقریباً 54 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر کسی مرد کی تصویر کسی دلکش خاتون کے ساتھ ہو تو وہ اسے بالکل توجہ نہیں دیتیں۔