Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں نیا کچھ بھی نہیں

شائع 22 مارچ 2018 05:07pm
سائنس

samsung

آج کل کسی بھی اسمارٹ فون کاگزشتہ برس کا ماڈل رکھناآنےوالے نئے ماڈل کی نسبت  زیادہ آسان ہوتا جارہا ہے۔

آج کل نئے اسمارٹ فونز میں ان کے گزشتہ ماڈلز میں موجود فیچرز کی اضافی اپ ڈیٹس کی جارہی ہیں اور ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا ہے سام سنگ گلیکسی ایس 8اور ایس 9 کے ساتھ۔

ایسا نہیں ہے کہ گلیکسی ایس 9اچھا فون نہیں ہے  لیکن اگر آپ کے پاس گلیکسی ایس 8 موجود ہے تو آپ کےپاس 2017 کا  بہترین فون ہے، اور اس میں موجود فیچرز اور پاوردیر پا ہیں۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایس8فون موجود ہے تو اسے ایس 9میں اپ گریڈ کرانے کی کیوں ضرورت نہیں۔

٭ایس 9کا ڈیزائن قریب قریب ایس 8 کے دیزائن جیسا ہی ہے، بس ایس 9 میں بیزل معمولی سا تنگ ہے۔ فون کے ڈیزائن کی تصویر ملاحضہ کیجئے۔

1. The S9's design is pretty much the same as the S8's.

٭اگر فیچر کی بات کی جائے تو فیچر بھی دونوں کے ایک جیسے ہی ہے۔

وائرلیس چارجنگ۔

فاسٹ چارجنگ۔

چہرے سے کھلنے والا فون۔

آنکھوں سےکھلنے والا فون۔

فنگر پرنٹ اسکینر۔

واٹر پروف ۔

٭گلیکسی ایس 9 کی اسکرین دِکھنے میں اتنی ہی دلکش ہے جتنی ایس 8کی ہے۔

4. The Galaxy S9's camera isn't significantly better than the Galaxy S8's.

٭گلیکسی ایس 9 کا کیمرہ ایس 8 کے کیمرے سے کچھ خاص بہتر نہیں۔گیلیکسی ایس 9 کا کیمرہ ہلکی روشنی کیلئے  بنایا گیا ہے جبکہ ایس 8 کا کیمرہ  زیادہ روشنی والے ماحول کیلئے بنایا گیا تھا۔

٭گلیکسی ایس 9 کی رفتار اتنی تیز نہیں جتنی گلیکسی ایس 8 کی ہے۔ ایس 9 میں جدید  اسنیپ ڈریگن 845 کا پروسیسر نصب ہےجبکہ ایس 8 میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر موجود ہے۔ لیکن اپ دونوں کی رفتار میں بمشکل ہی فرق محسوس کرسکیں گے۔

٭سام سنگ نے نئی بیٹری نہیں بنائی، لہٰذا ایس 9 کی کچھ خاص بیٹری لائف نہیں ہے۔

٭گلیکسی ایس 8 اینڈرائد کے 7.0 ورژن پر ہی کام کررہا ہے جبکہ گلیکسی ایس 9 اینڈرائڈ کے 8.0 ورژن پر چل رہا ہے لیکن دونوں کو دیکھنے میں کوئی بھی خاص فرق  محسوس نہیں ہوتا۔

8. The stereo speakers on the Galaxy S9 are great, but it's not a good reason to upgrade.

٭گلیکسی ایس 9 کے اسٹیریو اسپیکر بہترین ہیں لیکن یہ فون اپ گریڈ کرنے کیلئے کوئی خاص وجہ نہیں۔فون میں اسٹیریو ساؤنڈ کیلئے ایک اسپیکر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

9. Don't worry about Samsung's new AR Emojis — you can just use Bitmoji if you want something similar.

٭ایس 9 میں ایک نئی ایموجی ایپ 'اے ار ایموجی 'کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے لیکن وہ اتنا چل نہ سکا البتہ ایس 8 میں 'بٹ ایموجی ' کا استعمال کرکے  بھی وہی چیز حاصل ہوسکتی ہے جو ایس 9 میں اے ار ایموجی سے حاصل ہوتی ہے۔

بشکریہ: بزنس انسائڈار