اطلاعات کے مطابق اس وقت بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے لیکن اگر بارش دوبارہ شروع ہوتی ہے اور میچ نہیں ہوپاتا تو بہتر رن ریٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کنگز کو آگے جانے کا موقع مل جائے گا جبکہ پشاور زلمی کے لئے ایونٹ اختتام پذیر ہوجائے گا۔
میچ نہ ہونے کی صورت میں پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوجائے گی
لاہور: پاکستان سپر لیگ دبئی کے صحرا سے اُٹھ کر پلے آف مرحلے کے لئے پاکستان میں اپنا رنگ جما چکی ہے۔ تاہم اس پلے آف کے تیسرے اور پاکستان میں کھیلے جارہے دوسرے میچ میں بارش کے باعث دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے بونداباندی کا شروع ہونے والا سلسلہ موسلا دھار بارش کی صورت اختیار کرچکا تھا۔ جس کی وجہ سے ایلیمنیٹر 2 پر خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔
لبرٹی، گلبرگ اور قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کافی دیر سے تیز بارش جاری تھی جس کے باعث آج پاکستان سپر لیگ کے ہونے والے پلے آف مرحلے کے تیسرے میچ کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.