Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیر کے مزار کی چھت میں چھپا ایک راز

شائع 20 مارچ 2018 06:33am

Untitled-2

ہیر رانجھا عاشقی پر مبنی  پنجاب کی مشہور ترین لوک داستانوں میں سے ایک ہے،  کچھ کا ماننا ہے کہ یہ صرف افسانوی کردار ہیں جبکہ کچھ کیلئے یہ حقیقی  مانے جاتے ہیں۔

 پنجاب کے شہر جھنگ کے لوگ انہیں افراد میں شامل ہیں جو ان کرداروں کو حقیقت مانتے ہیں۔صرف یہی نہیں اس شہر کے لوگ ہیر کو عقیدت سے 'مائی ہیر' کہتے ہیں اور اس کے  مزار پر جاکر دعائیں بھی مانگتے ہیں۔

Image result for heer tomb jhang

اس مزار سے کئی روایات منسوب ہیں۔ اس کی عمارت انتہائی عجیب ہے۔ اگر آپ دیکھیں تو قبر کے عین اوپر  تقریباً 12 فٹ قطر کا ایک سوراخ موجود ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بارش ہونے کے باوجود اس سوراخ سے بارش کا پانی  مزار کے اندر نہیں آتا۔

اس کو مائی ہیر کی کرامت مانا جاتا ہے۔  مجاوروں کے مطابق بزرگوں کے مزارات کی چھتوں میں اس طرح کے سوراخ رکھے جاتے ہیں۔ تاہم اس پر بھی مختلف آراء سننے کو ملی ہیں۔

Related image

ایک روایت یہ بھی ہے کہ اس ایک قبر میں صرف ہیر نہیں بلکہ رانجھا بھی دفن ہے، اس لئے چھت میں بڑا سوراخ رکھا گیا ہے، تاکہ ان کی قبر پر سورج کی روشنی  اور ہوا آتی رہے۔

تاہم ماہر تعمیرات کا کہنا ہے کہ جس زمانے میں  یہ مزار بنا  تب ایسی عمارتوں کی چھت  بنائی ہی نہیں جاتی تھی یا پھر اس میں سوراخ رکھا جاتا تھا۔