ان 10 مشہور کھانوں کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟
بہت سے کھانے ایسے ہیں جو اپنی لذت کی وجہ سے لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی پسندیدہ ڈش کا تعلق دنیا کی کس جگہ سے ہے؟
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان 10 مشہور کھانوں کی ابتدا کہاں سے ہوئی۔
٭ پینٹ بٹر
بچوں اور بڑوں دونوں کا پسندیدہ پینٹ بٹر بُھنی ہوئی مونگ پھلی کو پیس کر بنایا جاتاہے۔ البتہ پینٹ بٹر سب سے بڑی تعداد میں امریکا سے برامد کیا جاتا ہے۔ لیکن اصل میں اس کا تعلق کینیڈا سے ہے۔
٭ سوشی
سوشی کچی مچھلی سے بنائی جانے والی جاپانی ڈش ہے۔ لیکن اسےجنوبی مشرقی ایشیا میں سب سے پہلے استعمال کیا جاتا تھا۔ قدیم زمانے میں مچھلی یا مرغی کے گوشت کو چاول میں لپیٹ کر محفوظ کیا جاتا تھا۔
٭ چیز کیک
مزیدار میٹھا چیز کیک نیو یارک کی ایجاد سمجھا جاتا ہے۔ لیکن سب سے پہلے اسے دنیا میں متعارف کروانے والے یونانی تھے۔
٭ سموسہ
سموسے برصغیر کے مشہور ترین کھانوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ سموسے کا پرانا نام سمبوسہ یا سمسہ تھا۔ اور انہیں خلیجی حکومت کے دوران مشرق وسطیٰ کے باورچیوں نے متعارف کروایا تھا۔
٭ فرینچ فرائیز
فرینچ فرائیز کا نام یہ بتاتا ہے کہ ان کا تعلق فرانس سے ہے۔ لیکن یہ بات غلط ہے۔ فرانسیسی لوگوں کے شدید دعووں کے باوجود ان کا اصل تعلق بیلجیئم سے ہے۔
٭ چکن تکہ مصالحہ
چکن تکہ مصالحے کا اصل ذائقہ سب سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ پاکستان میں تکہ کی مقبولیت کی وجہ سے اسے یہاں پر اپنایا گیا۔
٭ ایپل پائی
امریکا میں ایپل پائی میٹھے کے طور پر کافی پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ امریکیوں کی نہیں بلکہ پندھرویں صدی کے برطانیہ کی ڈش ہے۔ اس وقت اس میں میٹھے کے بجائے قیمہ استعمال ہوتا تھا۔
٭ فش اینڈ چپس
فش اینڈ چپس کا امتزاج بہت سے ملکوں میں پسند کیا جاتا ہے۔ لیکن شدید امکان ہے کہ اس کا تعلق فرانس یا بیلجیئم سے ہے۔
٭ پاستہ
دنیا کے تقریباً سو فیصد لوگوں میں پسند کیا جانے والا پاستہ اٹلی میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے۔ در اصل اسے اٹلی کے مشہور کھوجی مارکو پولو نے چین میں دریافت کیا تھا۔
٭ بریانی
مغلوں سے وابستہ یہ ڈش بر صغیر میں سب سے ذیادہ کھائی جاتی ہے۔ لیکن اس کا تعلق مغلوں سے نہیں بلکہ ایران سے ہے۔
بشکریہ : TOI
Comments are closed on this story.