Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی اداکارہ کے بعد چینی رپورٹر کی آنکھوں کا سوشل میڈیا پر چرچہ

شائع 14 مارچ 2018 01:25pm

olk

چین میں ایک گورنمنٹ  تقریب کے دوران  کیمرے پر چینی رپورٹر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

کیمرے میں رپورٹر لیینگ زیانگئی کی فوٹیج دیکھی گئی جو کہ  چین کی سب سے بڑی فائنینشل میڈیا کیلئے کام کرتی ہیں۔ فوٹیج میں  انہوں نے ایک دوسری رپورٹر ژینگ کے سوال پر آنکھیں پھیر لی۔

ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دوسری رپورٹر  گورنمنٹ کی  کامیابی پر کچھ بات کررہی تھیں اسی وقت  لیینگ نے اپنی نظریں دوسری جانب کرلی اور ان کی یہ ادا کیمرے میں قید کر لی گئی۔

عام طور پر ایسی پریس کنفرنس کافی اسکرپٹڈ ہوتی ہیں لیکن رپورٹر کے چہرے کے ان تاثرات  نے صارفین کو سوال کرنے پر مجبور کردیا۔

ویڈیو دیکھیں:

چند ہی دیر میں یہ ویڈیو کلپ چینی  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اُس ویڈیو پر باتیں کرنے لگے۔ جہاں چند صارفین  رپورٹر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ہنسنے لگے وہی چند صارفین نے رپورٹر  کی  سچائی کی تعریف  کی۔

 

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اس ویڈیو کی نقل بنانے کی بھی کوشش کی۔

 

دیکھیں ویڈیو:

 

امریکی ملٹی میڈیا ٹیلی ویژن کیلئے کام کرنے والی رپورٹر ژینگ نے  چین کے گورنمنٹ حکام ژاؤ یاکنگ سے یہ سوال پوچھا تھا  ان کےاس سال کیا منصوبہ ہے اور وہ چینی  کاروباری مہم  کو  محفوظ رکھنے کیلئے کیا کریں گے؟

البتہ  انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ سوال کافی طویل تھا جس کی وجہ سےدوسری رپورٹر  نے اپنی آنکھیں پھیر لیں۔

چین کی کمیو نسٹ پارٹی نے جلد ہی وائرل ہوئی اس ویڈیو پر اقدام لیے اور  رپورٹر کا نام سینسر کروادیا تاہم افواہوں کے مطابق  رپورٹر کو ان کی  ملازمت سے معطل کردیا گیا لیکن رپورٹر کی طرف سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

بشکریہ: yahoo news