Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2018 07:47am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن :آئن اسٹائن کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے سائنسدان سمجھے جانے والے اسٹیفن ہاکنگ 76سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جدید دور کے آئن اسٹائن سمجھے جانے والے مشہور برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 8جنوری 1942کو آکسفورڈ میں پیدا ہوئے،1966 میں اپلائیڈ میتھامیٹکس اور تھیوریٹکل فزکس میں پی ایچ ڈی کی۔

انہوں نے طبیعات کی بے شمار تھیوریز پیش کی تھی،ٹائم مشین بنانے پرعالمگیر شہرت حاصل کی،انہوں نے بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں سب سے زیادہ کام کیا ۔

انہوں نے کہا تھا کہ آنے والے 100سال موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں،21سال کی عمر میں ایسی بیماری کا حملہ ہوا جس میں اعضاآہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑدیتے ہیں،1963 میں موٹر نیورون کا مرض لاحق ہوا ۔

اسٹیفن ہاکنگ کو پارکنسن کی بیماری کا بھی سامنا کرنا پڑا ،جس سے ان کی قوت گویائی متاثر ہوئی اور وہ بولنے اور حرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔

ان کے دوستوں نے ان کیلئے ایک کمپیوٹر تیار کیا تھا ،جو ان کے خیالات کو آواز کی صورت تبدیل کر کے ان کے دوستوں تک پہنچا دیتا تھا۔

گزشتہ سال کیمبرج یونیورسٹی نے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966 میں کےی گئے،پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کتاب 'بریف ہسٹری آف ٹائم' کو انقلابی حیثیت حاصل ہے،2009 میں امریکا کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا ،ان کی خدمات پر انہیں بارہ اعزازی ڈگریاں بھی دی گئیں،2014میں ان کی زندگی پر فلم ' the theory of everything" بھی بنائی گئی۔