Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب گورنمنٹ کا اسکولوں کی تقاریب میں ڈانس کرنے پر پابندی عائد

شائع 12 مارچ 2018 01:36pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں  اسکولوں کی تقریبوں میں ڈانس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گورنمنٹ نے  ڈانس  کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دے دیا ہے۔

گورنمنٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسکول کے انتظامیہ نے بچوں کو اس عمل پر  مجبور کیا تو اس کے خلاف سخت کروائی کرے گی اور اسکول کا لائسنس  رد کر دیا جائے گا۔

یہ پابندی دونوں سرکاری اور نجی اسکولوں پر عائد کی گئی ہے۔  نوٹس کے مطابق 'خاض تقریبات  جیسے، مقابلے، والدین کا دن، اساتذہ کا دن  یا دیگر  تقریبات میں  بچوں کا پاکستانی اور  ہندی گانوں پرڈانس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔'

اسلامی جمہوریت   کی حیثیت سے گورنمنٹ کا یہ ماننا ہے کہ یہ عمل  غیر اخلاقی ہیں  جن سے  بُرے واقعات پیش آسکتے ہیں اور ایسے عمل سے نئی نسل کو بچانا ضروری ہے۔

اس خبر کو پڑھ کر کافی لوگوں نےسوشل میڈیا  پراپنی رائے پیش کی، جہاں چند لوگوں نے اس اقدام کو اچھا سمجھا وہی چند لوگوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔

پنجاب کےصوبے میں تمام ڈی ای او(ڈسٹرکٹ ایجوکیوشن آفسرز) کو سختی سے اس پابندی  پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔