Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی چین کو ثقافتی اشیا واپس

شائع 12 دسمبر 2015 03:40pm

1

واشنگٹن : امریکا نے چین کو تاریخی ثقافتی اشیا واپس کردیں، واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران یہ اشیا بیجنگ کو واپس کی گئیں ۔

واشنگٹن ڈی سی میں چینی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی حکام کی جانب سے ضبط کی ہوئی متعدد چینی اشیا جوکہ چینی ثقافت کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہیں واپس کی گئیں ۔

ان اشیا میں بارہ کروڑ سال پرانے ڈائنوسار کی باقیات ، قدیم کانسی کے برتن اوردیگر اشیا شامل ہیں،امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے مطابق دو ہزار سات سے لے کر اب تک امریکا تیس سے زائد ممالک کوان کی آٹھ ہزار سے زائد ثقافتی اشیاءواپس کر چکا ہے۔