کس چیز نے عامر کو ڈسپلن کا پابند بنادیا
یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں عامر خان کو کسی وجہ سے مسٹر پرفیکشنسٹ مانا جاتا ہے۔ جب بات فلموں کو ہوتی ہے تو ہم سپر اسٹار کو ہمیشہ پرفیکٹ دیکھتے ہیں البتہ حال ہی میں عامر خان نےایک اہم راز بتادیا۔ ان کے مطابق جب وہ کام سے دور ہوتے ہیں تو ان میں نظم وضبط برقرار نہیں ہوتا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'مجھ میں بلکل بھی ڈسپلن نہیں لیکن صرف ایک چیز ایسی ہی جو مجھے ڈسپلن کا پابند کرتی ہے اور وہ ہے میرا کام، تو اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میں سب سے زیادہ غیر ڈسپلن انسان ہوتا۔ مجھے معلوم ہے ابھی میری یہ رائے سنتے ہوئے لوگ کہہ رہیں ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں، لیکن یہی سچ ہے۔ جو لوگ میرے قریب ہیں وہ جانتے ہیں کہ مجھ میں بلکل بھی ڈسپلن نہیں۔'
جب مسٹر پرفیکشنسٹ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے بارے میں کتاب لکھنے چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ 'میں نے کبھی اس بارے میں سوچا نہیں، لیکن میرے کیریئر اور زندگی کے تجربات کے بارےمیں ، میں ضرور لکھنا چاہوں گا البتہ میں فلموں میں اتنا مصروف ہوتا ہوں کہ مجھے زندگی میں کبھی اس بارے میں سوچنے کا موقع نہیں ملا۔ بہت سے لوگوں نے مجھے لکھنے کا بھی کہا اور کئی دفعہ میں نے بھی سوچا کہ اپنے احساسات کو ریکارڈ کروں تاکہ اسے آگے استعمال کرسکوں ۔'
Comments are closed on this story.